ETV Bharat / state

Gyanvapi Campus Survey گیان واپی کے اے ایس آئی سروے معاملہ پر ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا - کورٹ نے سروے معاملہ پر فیصلہ محفوظ رکھا

الہٰ آباد ہائی کورٹ نے اے ایس آئی کے ذریعے گیان واپی مسجد کیمپس سروے کرانے کے حکم پر روک لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے دائر درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ High Court reserves decision on survey of Gyanvapi

گیان واپی
گیان واپی
author img

By

Published : Nov 29, 2022, 7:28 AM IST

الہٰ آباد ہائی کورٹ نے وارانسی کے گیان واپی مسجد کیمپس کا اے ایس آئی سے سروے کرانے کے حکم پر روک لگانے کے لیے دائر درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ فریقین دو ہفتوں میں اس معاملے میں اپنے تحریری دلائل یا دیگر دستاویزات داخل کر سکتے ہیں۔ جسٹس پرکاش پاڈیا نے تقریباً ایک گھنٹے کی سماعت کے بعد پیر کو یہ حکم دیا۔ یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ اور گیان واپی مسجد کی انتظامی کمیٹی کی طرف سے دائر کی گئی پانچ درخواستوں میں سے، ہائی کورٹ نے 1991 میں وارانسی کی عدالت میں دائر کیس کی برقراری سے متعلق تین عرضیوں پر پہلے ہی فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالت پانچوں درخواستوں پر ایک ساتھ فیصلہ سنائے گی۔ High Court reserves decision on survey of Gyanvapi

اے ایس آئی نے پچھلی سماعت کے دوران داخل کردہ اپنے حلف نامہ میں کہا تھا کہ اگر عدالت حکم دیتی ہے تو وہ متنازعہ جگہوں کا سروے کرے گی اور سچائی جاننے کی کوشش کرے گی۔ اے ایس آئی نے یہ معلومات بھی دی کہ گیان واپی کے احاطے کے بارے میں اس کی جانب سے پہلے کبھی کوئی سروے نہیں کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سی ایس ویدیا ناتھن نے ہندو فریق کی طرف سے بحث کی۔ ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کے ذریعہ دیے گئے سروے آرڈر پر فیصلہ آنے تک اسٹے کو بڑھا دیا ہے۔

مزید پڑھیں:Gyanvapi Survey Report Leak: گیان واپی سروے کی ویڈیو لیک ہونے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.