ریاست اتر پردیش کے میرٹھ میں یوم جمہوریہ کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کو پختہ کرنے کے ساتھ ہی میرٹھ پولیس اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے پولیس ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ضلع مجسٹریٹ کے علاوہ محکمہ پولیس کے اعلی افسران نے شامل ہوکر شہر میں امن کا پیغام دینے کی کوشش کی۔
پولیس اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں 26 جنوری کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ شہر میں ریلی بھی نکالی گئی۔ ریلی کا مقصد 26 جنوری پر شہر میں کسی قسم بدل عنوانی سے شہر کو محفوظ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: لالو یادو کی حالت نازک، ایمس کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل
واضح رہے کہ ملک میں یوم جمہوریہ کا تہوار بھی مذہبی تہوار کی طرح منایا جاتا ہے۔ خاص کر اس دن سبھی مذاہب کے لوگ اس میں شریک ہوتے ہیں۔ ایسے ماحول میں کسی قسم کی بد عنوان سے شہر کو بچانے کے لیے پولیس اور ضلع انتظامیہ کی یہ کوشش قابل ستائش ہے۔