پولیس ذرائع نے بتایا کہ 'گذشتہ کئی دنوں سے ہورہی بارش کی وجہ سے کوتوالی علاقے کے گھنٹہ گھر محلے میں علی الصبح ایک مکان منہدم ہوجانے اسے اس کے ملبے میں 'میاں۔بیو ی ' اور ان کا بیٹا دب گئا۔
جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
پولیس اور مقامی افراد نے سخت مشقت کے بعد تینوں کی لاشیں باہر نکالیں۔
انہوں نے بتایا کہ 'ستیش کیسروا(58)جمعہ کی رات بیوی مادھری دیوی(56) اور بیٹے کشن(26) کے ساتھ زیر تعمیر مکان میں سو رہے تھے۔
لگاتار ہورہی بارش کی وجہ سے علی الصبح مکان منہدم ہوگیا۔
اس کے ملبے میں دب کر تینوں کی موت ہوگئی۔
پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی دھرم ویر سنگھ اور ڈی ایم انوراگ پٹیل سمیت کئی اعلی افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ متأثرہ کنبے کو جلد ہی مالی تعاون فراہم کیا جائے گا۔