ETV Bharat / state

رامپور: طوفانی آندھی و بارش سے تباہی

author img

By

Published : May 11, 2020, 4:04 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں طوفانی آندھی و بارش سے ضلع میں کئی مقامات پر درخت اور دیواریں منہدم ہو گئیں۔ جس سے وہاں کھڑی گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

طوفانی آندھی و بارش  سے کھڑی گاڑیوں کو نقصان

اس طوفانی آندھی سے آم اور تربوز کی فصل کو بھی نقصان پہنچنے کا انیشہ ہے۔ حالانکہ اطمنان بخش بات یہ ہے کہ طوفانی آندھی سے کسی کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

رامپور اور اس کے ارد گرد کے اضلاع میں آئی طوفانی آندھی اور بارش سے رامپور ضلع میں زبردست مالی نقصان ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ شہر میں کئی مقامات پر درخت اور دیواریں وغیرہ گرنے سے موٹر گاڑیوں اور بسوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

کئی مقامات پر درخت گرنے کی وجہ سے آمد و رفت کا سلسلہ بھی ٹھپ ہو گیا تھا۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

وہیں جگہ۔ جگہ بجلی کے تار ٹوٹنے سے کئی گھنٹوں کے لئے بجلی سپلائی بھی بند ہو کر رہ گئی۔ اس کے ساتھ ہی آندھی اور بارش کے سبب پورے ضلع میں بجلی گھروں سے بجلی سپلائی بھی تھوڑی دیر کے لئے بند کر دی گئی۔

کئی مکانوں پر پڑے ٹین شیڈ طوفان کی زد میں آنے سے اڑ گئے۔ حالانکہ اطمنان بخش بات یہ ہے کہ کہیں سے بھی کوئی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

بے موسم بارش اور طوفانی آندھی سے کھیتوں میں تیار کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔ وہیں تربوز اور آم کی فصل کی کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رامپور میں سوار بس اسٹینڈ پر کھڑی ہوئی بسوں پر لمبے اور بھاری درخت گرنے سے بسوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یہ بسیں رامپور سے تحصیل سوار کے لئے چلتی ہیں، لیکن آج کل لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ یہیں رکی کھڑی تھیں۔ ان تین بسوں پر دو درخت گرنے سے بس کی پیچھے سے باڈی دب گئی اور اس کے گلاس بھی ٹوٹ گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.