ETV Bharat / state

Mathura Shahi Eidgah case متھرا شاہی عیدگاہ معاملے کی آج سپریم کورٹ میں سماعت

متھرا شاہی عیدگاہ اور کرشن جنم بھومی کیس کی آج سپریم کورٹ میں سماعت ہونے والی ہے۔ واضح رہے کہ گیان واپی مسجد کی طرح متھرا شاہی عیدگاہ کا بھی سائنسی سروے کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔۔۔۔ پوری خبر پڑھیں۔ Mathura Shahi Eidgah Hearing in Supreme Court

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2023, 7:57 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

متھرا: متھرا میں شاہی عیدگاہ کے سائنسی سروے کے مطالبے پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہونے والی ہے۔ سپریم کورٹ کرشن جنم بھومی مکتی نرمان ٹرسٹ کی عرضی پر آج سماعت کرے گا۔

دراصل کرشن جنم بھومی مکتی نرمان ٹرسٹ نے گذشتہ جولائی میں الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ اس میں کہا گیا تھا کہ متھرا کی شاہی عیدگاہ کا سائنسی سروے کرایا جائے۔ اس درخواست کو الہ آباد ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا تھا۔ اس کے بعد ٹرسٹ نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ اس معاملے کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں: Mathura Shahi Idgah Mosque اب متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کا سائنسی سروے کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی

Rakesh Tikait on Gyanvapi فیصلہ وہی آئے گا جو حکومت چاہے گی، گیان واپی سروے پر راکیش ٹیکیت کا رد عمل

Gyanvapi Masjid Case گیان واپی معاملے میں آج سماعت، اے ایس آئی نے سروے رپورٹ کیلئے آٹھ ہفتوں کی مہلت مانگی

واضح رہے کہ یہ تنازع 13.37 ایکڑ اراضی کے مالکانہ حقوق کو لے کر چل رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ متھرا میں واقع کرشن جنم بھومی احاطہ 10.9 ایکڑ اراضی ہے۔ باقی زمین شاہی عیدگار کے پاس ہے۔ ایودھیا کی بابری مسجد اور وارانسی کی شاہی گیان واپی مسجد کی طرح تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ متھرا کی شاہی عیدگاہ کو غیر قانونی طریقے سے قبضہ کر کے تعمیر کیا گیا تھا۔ اسی کے ساتھ شاہی عیدگاہ کی زمین پر کرشن جنم بھومی ہونے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں کئی عرضیاں دائر کی گئی ہیں۔ ان میں سے کئی عرضیاں متھرا کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ ان میں سے الہ آباد ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی تھی جس میں شاہی عیدگاہ احاطے کا سائنسی سروے کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ہائی کورٹ سے درخواست مسترد ہونے کے بعد اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.