بریلی: ملک میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز Covid_19 Cases Increase کے پیش نظر حساس ریاستوں اور بیرون ملک سے واپس آنے والے شہریوں پر نگہبانی میں سختی کی جائےگی۔ حکومت نے مشتبہ افراد کی سیمپلنگ، کورونا مثبت افراد کی جینوم سیکوئنسنگ، آئیسولیشن اور کانٹیکٹ ٹریسنگ کے متعلق ہدایات جاری کیے ہیں۔ ضلع انتظامیہ اور محکمۂ صحت کو ان تمام قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود محکمۂ کی جانب سے کورونا کی چوتھی لہر کی روک تھام کے لیے ایک مرتبہ پھر احکامات اور ہدایات جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے تحت سب سے زیادہ بیرون ممالک سے واپس آنے والے شہریوں میں سے مشتبہ افراد پر نظر رکھتے ہوئے اُن کی آر ٹی پی سی آر سیمپل کرنے، جانچ میں کورونا مثبت پائے جانے پر ان کے سیمپل کی جینوم سیکوئنسنگ کرانے اور کورونا متاثرین کو کووڈ سینٹر میں قائم کردہ ”انٹرنیشنل کووڈ وارڈ“ میں داخل کیے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ تاکید کی گئی ہے کہ بیرون ممالک سے واپس لوٹنے والے شخص میں اگر کورونا کے کوئی علامات نہیں ہیں، تو بھی رینڈم طریقے سے کووڈ جانچ کی جائے۔ کیوں کہ بہت سے کورونا متاثرہ افراد غیر علامتی بھی ہو سکتے ہیں۔حکومت اتر پردیش نے اس کے علاوہ اِنفلوئینزہ لائک اِلنیس (آئی ایل آئی)، سیویئر ایکیوٹ ریسپی ریٹری اِنفیکشن (ایس اے آر آئی) کے مریضوں کا رکارڈ بھی درست رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ کسی بھی شخص کے کورونا مشتبہ پائے جانے پر اُس کی ضلع ہسپتال کے زیر علاج آرٹی پی سی آر جانچ کرانے کو بھی کہا گیا ہے۔ ان مریضوں کو ٹریک کرنے کے لیے محکمۂ صحت کو سبھی پرائیویٹ ہسپتالوں اور میڈیکل کالجوں کو بھی ایڈوائیزری جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: