ETV Bharat / state

نوئیڈا :محکمہ صحت کا کورونا ہسپتال کا دورہ - Increase in Corona case in Noida

کورونا کے معاملے کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ ہسپتالوں میں علاج و معالجہ کو یقینی بنانے کے لئے متعدد اقدامات کر رہی ہے ۔ اس ضمن میں محکمہ صحت نے آج دیگر ہسپتالوں اور اداروں کا جائزہ بھی لیا ۔

نوئیڈا :محکمہ صحت کا کورونا ہسپتال کا دورہ

author img

By

Published : Jul 17, 2020, 8:08 PM IST

نوئیڈا: ریاست میں بڑھتے کورونا کے معاملے کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ ہسپتالوں میں علاج و معالجہ کو یقینی بنانے کے لئے متعدد اقدامات کر رہی ہے ۔ اس ضمن میں آج محکمہ صحت نے دیگر ہسپتالوں اور اداروں کا جائزہ لیا ۔

تحصیلدار صدر آلوک پرتاپ سنگھ اور ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بی کے سنگھ نے نمس (نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز) ہسپتال کا مشترکہ طور پر دورہ کیا۔ وہاں زیر علاج مریضوں سے علاج اور انتظامات سے متعلق ضروری معلومات حاصل کی۔

نوئیڈا :محکمہ صحت کا کورونا ہسپتال کا دورہ ۔ ویڈیو

اس دوران نمس میں کوویڈ 19 پروٹوکول کے معیارات کے مطابق علاج کی تصدیق ہوئی جبکہ کیٹرنگ سسٹم بھی درست پایا گیا ۔ پھر بھی ہسپتال انتظامیہ اور عملہ کو سختی سے ہدایت دی گئی کہ ہسپتال میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور تمام مریضوں کے بیڈ شیٹ کو باقاعدگی سے تبدیل کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'کھانے اور کیٹرنگ کے انتظامات تمام مریضوں کو بروقت مہیا کیے جانے چاہئے اور دوائیں مقررہ وقت پر دستیاب ہونی چاہئے تاکہ کورونا سے متاثرہ تمام مریض تیزی سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.