ETV Bharat / state

ظفریاب جیلانی کی طبیعت میں بہتری - zafaryab jilani health condition

بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی کو برین ہیمریج ہوا، جس کے بعد انہیں لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ ظفریاب جیلانی کی طبیعت میں تیزی کے ساتھ سدھار ہو رہا ہے، آج ان کے اہل خانہ نے ملاقات بھی کی۔ حالانکہ ڈاکٹر نے بات چیت کرنے سے منع کیا ہے۔

Zafaryab Jilani
ظفریاب جیلانی
author img

By

Published : May 26, 2021, 7:55 PM IST

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سیکرٹری و بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی کو برین ہیمریج ہوا، جس کے بعد انہیں میدانتا ہسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا۔ اندرونی خون زیادہ نکلنے کی وجہ سے آپریشن ہوا، جو پوری طرح کامیاب رہا۔ ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہو رہی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ظفریاب جیلانی کے صاحبزادے ضیا قیوم جیلانی نے بتایا کہ والد صاحب کی طبیعت پہلے سے مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔ اللہ کا کرم ہے اور تمام لوگوں کی دعائیں ہیں، جو تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز ویڈیو کالینگ سے ہم لوگوں نے انہیں دیکھا تھا اور آج باضابطہ ان سے ملاقات ہوئی۔ وہ اشارے سے باتوں کو سمجھ بھی رہے ہیں اور سبھی کو پہچان بھی رہے ہیں۔ لیکن ابھی ڈاکٹر نے بات چیت کے لیے پوری طرح منع کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل مسلم مجلس کے قومی صدر اسد الدین اویسی، یو پی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو اور دوسرے لیڈران نے ان کے اہل خانہ سے فون پر بات کر کے ظفریاب جیلانی کا احوال جانا اور جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.