ETV Bharat / state

معروف ادیب و مصنف مولانا اسیر ادروی کی طبیعت ناساز - طلبا کے لیے کافی اہمیت کی حامل

اردو زباں و ادب کی اہمیت حکومت کے جانبدارانہ رویہ سے کم ہوتی جارہی ہے ۔ اردو میں شائع ہورہے مواد کو بازار میں خریدار نہیں مل رہے ہیں ۔ اردو کے اس درد کو معروف ادیب اور مصنف مولانا اسیر ادروی نے بڑے کرب کے ساتھ بیان کیا ہے ۔

معروف ادیب اور مصنف مولانا اسیر ادروی کی طبعیت ناساز

author img

By

Published : Nov 2, 2020, 5:42 PM IST

اتر پردیش ضلع مئو کی معروف ادبی شخصیات میں سے ایک مولانا نظام الدین اسیر ادروی سخت علیل ہیں حالانکہ علالت کے باوجود ان کے ذہن میں اردو زبان کی محبت اور بقا کی فکر جوں کی توں موجود ہے۔

معروف ادیب اور مصنف مولانا اسیر ادروی کی طبعیت ناساز

مختلف موضوعات پر مولانا اسیر ادروی کی دو درجن سے زائد کتب منظر عام پر ہیں۔ مولانا اسیر ادروی نے اردو ادب، مذہبیات، علماء کرام، تحریک آزادی، خواتین اور اسلامی تاریخ جیسے اہم موضوعات پر تصانیف ترتیب دی ہیں۔

ان کی چند اہم تصانیف میں آزادی اور مسلمان، جنگ آزادی میں مسلمانوں کا کردار، تفسیر میں اسرائیلی روایات، کاروان رفتہ، عہدِ رسالت، غار حرا، سے گنبد ِخضرا تک، مختصر تاریخ اسلام تین جلدوں میں، مولانا امام الدین پنجابی، عورت اور اسلام، داستان ناتمام کافی مقبول ہیں۔

مولانا اسیر ادروی کی سب سے قیمتی تصنیف شرح دیوان متنبی ہے۔ یہ تصنیف تمام مکتبہ فکر کے مدارس میں زیرتعلیم طلبا کے لیے کافی اہمیت کی حامل ہے۔

مولانا اسیر ادروی کے اساس کو ان کے فرزند اور ادیب ڈاکٹر جمیل احمد نے کافی محفوظ کر رکھا ہے۔ ڈاکٹر جمیل کے مطابق مولانا اسیر ادروی کی تصانیف ہر عمر کے شائقین کے لیے مفید ثابت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.