ETV Bharat / state

اعظم خان کی طبیعت دوبارہ تشویش ناک - urdu news

کورونا وائرس سے متاثر سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کی طبیعت دوبارہ تشویش ناک ہو گئی ہے۔ انہیں پھر سے جنرل وارڈ سے آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔

اعظم خان کی طبیعت دوبارہ تشویش ناک
اعظم خان کی طبیعت دوبارہ تشویش ناک
author img

By

Published : May 26, 2021, 7:32 PM IST

سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما و پارلیمان رکن اعظم خان کو سیتاپور جیل میں طبیعت خراب ہونے پر لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا، جہاں ان کی حالت دوبارہ تشویشناک ہو گئی، جس کے بعد انہیں آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔

میدانتا ہسپتال کے ڈائریکٹر راکیش کپور نے ہیلتھ بلیٹن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ "سی ٹی اسکین کے بعد اعظم خان کے پھیپھڑوں میں پوسٹ فائبروسز، کیویٹی اور سینے میں انفیکشن پایا گیا ہے، جس کے بعد انہیں 3-4 لیٹر آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔ اعظم خان کی طبیعت ابھی بھی تشویش ناک ہے لیکن ڈاکٹر کے کنٹرول میں ہے۔ میدانتا ہسپتال لکھنؤ کی کریٹیکل کئیر ٹیم کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج چل رہا ہے۔"

معلوم رہے کہ 9 مئی کو شام 9 بجے پارلیمان رکن اعظم خان اور ان کے بیٹے محمد عبداللہ خان کو سیتاپور جیل سے لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا کیونکہ یہ دونوں کورونا مثبت ہو گئے تھے۔ اعظم خان کی طبیعت تشویشناک ہے لیکن ان کے بیٹے محمد عبداللہ خان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.