ETV Bharat / state

Hate speech case سپریم کورٹ نے اعظم خان کو عبوری راحت دی - سپریم کورٹ نے بدھ کے روز سماج وادی پارٹی

جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس پرشانت کمار مشرا پر مشتمل بنچ نے اعظم خان کی عرضی پر اتر پردیش حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ اعظم خان نے 2007 میں اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی کے خلاف مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریر کرنے اور توہین آمیز زبان استعمال کرنے کے معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ کے ذریعہ آواز کا نمونہ دینے کے لئے ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔

Hate speech casسپریم کورٹ نے اعظم خان کو عبوری راحتe
Hate speech caseسپریم کورٹ نے اعظم خان کو عبوری راحت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 3:16 PM IST

Updated : Aug 23, 2023, 3:47 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کے روز سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر رہنما اور اتر پردیش کے سابق منسٹر اعظم خان کو 2007 کے نفرت انگیز تقریر کیس میں آواز کا نمونہ دینے کی ہدایت دینے والی ٹرائل کورٹ کے حکم پر عبوری روک لگا دی۔

جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس پرشانت کمار مشرا پر مشتمل بنچ نے اعظم خان کی عرضی پر اتر پردیش حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کیا۔ اعظم خان نے 2007 میں اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی کے خلاف مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریر کرنے اور توہین آمیز زبان استعمال کرنے کے مقدمے میں آواز کا نمونے دینے کے لیے الہ آباد ہائی کورٹ کے ذریعہ ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے حکم میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ میں اعظم خان کی نمائندگی سینئر وکیل کپل سبل نے کی۔

آواز کا نمونہ اعظم خان کی تقریر سے مماثلت ہے یا نہیں معلوم کرنے کے لیے طلب کیا گیا ہے جو ایک سی ڈی میں ریکارڈ کی گئی تھی جو انہوں نے ایک جلسے کے دوران کی تھی۔ یہ شکایت ایک دھیرج کمار شیل نے اعظم خان کے خلاف ٹانڈہ پولیس اسٹیشن میں ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت درج کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ہائی کورٹ سے اعظم خان کی ضمانت کی عرضی خارج

پولیس نے اعظم خان کے خلاف عوامی نمائندگی ایکٹ اور شیڈول ٹرائب (مظالم کی روک تھام) ایکٹ کی دفعہ 125 بھی لگائی تھی جنہوں نے ریاست میں حکومت کی تبدیلی کے بعد زمین پر قبضے سمیت 80 سے زائد ایف آئی آر کا سامنا کیا۔

Last Updated : Aug 23, 2023, 3:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.