ETV Bharat / state

سیاسی مفاد کیلئے نامکمل رہائش گاہوں کی تقسیم میں جلدی غیرمناسب: مایاوتی

مایاوتی نے کہا کہ 'ویسے انتخابات کے نزدیک آنے پر یہاں زیادہ تر پروجکٹس کا سنگ بنیاد و نامکمل اسکیموں کا افتتاح وغیرہ کرنے کا جو غلط رواج قائم ہے اس سے ان کے پورا نہ ہونے پر مفادعامہ و عوامی فلاح دونوں بری طرح سے متاثر ہوتا ہے۔ جب کہ ترقی کا عمل غیر منقطع جاری رہنا چاہیے۔'

Mayawati
مایاوتی
author img

By

Published : Oct 5, 2021, 4:52 PM IST

لکھنؤ: وزیر اعظم رہائش اسکیم (شہری) کے تحت 75 ہزار مستفیدین کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ چابھی دئیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے منگل کو کہا کہ انتخابی فائدے کے لئے غریبوں کو آواس دستیابی کا کام جلدبازی میں نامکمل نہیں ہونا چاہئے۔

twitter
بشکریہ ٹویٹر

مایاوتی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'بی ایس پی کے نقش قدم پر چل کر بی جے پی کے ذریعہ یو پی میں غریبیوں کے لئے رہائش گاہوں کی فراہمی کا کام انتخابی مفاد کی تکمیل کے لئے جلد بازی میں نامکمل نہیں ہونا چاہئے بلکہ پروجیکٹ کو پورا ہونے پر ان کا صحیح طریقے سے افتتاح و تقسیم ہو تو بہتر ہے تاکہ اس کا صحیح فائدہ لوگوں کو مل سکے۔

twitter
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے کہا کہ'ویسے انتخابات کے نزدیک آنے پر یہاں زیادہ تر پروجکٹوں کا سنگ بنیاد و نامکمل اسکیموں کا افتتاح وغیرہ کرنے کا جو غلط رواج قائم ہے اس سے ان کے پورا نہ ہونے پر مفادعامہ و عوامی فلاح دونوں بری طرح سے متاثر ہوتا ہے۔ جب کہ ترقی کا عمل غیر منقطع جاری رہنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:اے ایم یو میں طلبہ کا ابو عاصم اعظمی سے کئی سوالات

پی ایم رہائشی اسکیم کے تحت ملنے والی رہائش گاہوں میں تقریباً 82 فیصدی تقسیم خواتین کے نام کئے جانے کے مسٹر مودی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک دیگر ٹوئٹ میں بی ایس پی سربراہ نے کہا' مفاد عامہ و عوامی فلاں کی مختلف سرکاری اسکیموں وغیرہ و دیگر معاشی فائدے گھر کی خواتین کے نام ہی سیدھے ان کے بینک کھاتے میں دئیے جانے کا روان بی ایس پی میعاد میں ہی بڑے پیمانے پر شروع ہوگیا تھا۔ جسے سیاسی مفاد کے تحت چاہ کر بھی بھلانا مشکل ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.