ETV Bharat / state

ہردوئی: سادھو۔بیٹے اور سادھوی کا قتل - Hardoi murder

ہردوئی میں ایک سادھو، اس کے بیٹے اور ایک سادھوی کا نامعلوم افراد نے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Hardoi: Sadhu, the murder of his son and Sadhvi
ہردوئی: سادھو۔بیٹے اور سادھوی کا قتل
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 5:16 PM IST

اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں آج صبح گاؤں کے باہر آشرم بنا کر تنہائی میں رہ رہے ایک سادھو اور اس کے ساتھ رہنے والی سادھوی اور سادھو کے بیٹے کا نامعلوم افراد نے اینٹ پتھر سے کچل کر قتل کردیا۔

تینوں کی لاشیں مکان کے باہر چار پائی پر پڑی ملی ہیں۔ آشرم میں سادھو۔سادھوی اور اس کے بیٹے کے قتل کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

پولیس زمینی تنازع اور دیگر نکات پر پورے معاملے کی جانچ میں لگی ہوئی ہے لیکن ابھی کسی بھی نتیجے پر نہیں پہنچی ہے۔ محکمہ فارنسک کی ٹیموں سے لے کر پولیس کے بڑے افسران موقع پر موجود ہیں۔

ایس پی امت گپتا نے کہا کہ ہردوئی کے ٹڈیاوا علاقے کوا مئو گاؤں کے باہر آشرم بنا کر رہ رہے سادھو ہیرا داس، ان کے ساتھ رہنے والی سادھوی میرا داس اور بیٹے چیترا م کی لاشیں آشرم میں ہی باہر چارپائی پر ملی ہیں۔ پولیس پورے معاملے کی تحقیق کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.