ملک میں بھلے ہی تمام آٹوموبائل یا موبائل سیکٹر،کارپوریٹ سیکٹر مندی کا شکار ہوں اور برے دور سے گزر رہے ہولیکن ایسے حالات کے باوجود بھی یوگی حکومت کے وزیر کو ملک کی مندی نظر نہیں آرہی بلکہ ان کا کہنا ہے کی مندی دنیا بھر میں ہے لیکن اس کا اثر بھارت میں نہیں ہے اور مرکزی حکومت نے کارپوریٹ سیکٹر میں ٹیکس میں رعایت دے کر عوام کو راحت دی ہے جس کے بعد لوگوں میں سکون و اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اس طرح کا بیان ریاست اتر پردیش کے وزیر ستیش مہانہ نے دیا ہے۔
اتر پردیش کے ضلع ہردوئی پہنچنے والے ریاستی وزیر ستیش مہانہ نے سہیل دیو بھارتی سماج پارٹی کے صدر پر تنقید کی۔
ستیس مہانہ سے جب ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مندی کے تعلق سے کافی سنجیدہ ہے اور فکر مند ہے اور ہم نے کئی سیکٹر میں بہت سارے ٹیکسوں میں کمی کی ہے جس کی وجہ سے مندی پر قابو پایا جا سکے گا۔