ہردوئی کے ڈی ایم پلکیت کھڑے نے آج شہر کے مارکیٹ میں نکل کر لوگوں کو پلاسٹک نہ استعمال کرنے کی تلقین کی اور انھیں روک کر پلاسٹک استعمال کرنے کے برُے نتائج سے آگاہ کیا۔
اسی دوران ڈی ایم کو جن لوگوں کے ہاتھوں میں پلاسٹک کی تھیلی نظر آئی، انھیں روکا اور تھیلا دیا تاکہ اس تھیلے سے بازار سے سامان خرید کر لایا جا سکے۔
اس کے علاوہ جو لوگ پلاسٹک کے استعمال کے تئیں پہلے سے الرٹ تھے، انھیں ڈی ایم نے تحفہ سے بھی نوازا۔
ای ٹی وی بھارت کو ملنے والی تصویروں میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح راستے میں جارہے بائیک والے کو روک کر ڈی ایم نے پلاسٹک نہ استعمال کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس بائیک پر دو بچیاں بیٹھی ہوئی تھیں جن کے ہاتھ میں پلاسٹک کی تھیلی تھی جس پر ڈی ایم نے انہیں روکا اور پھر سمجھایا۔
اس کے علاوہ لوگوں کو ڈی ایم کی طرف سے نان ووین بیگ بھی دیے گئے۔
عوام کی طرف سے ڈی ایم کے اس قدم کو کافی سراہا جا رہا ہے اور انھیں خوشی حاصل ہو رہی ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ یہ کام کر رہے ہیں۔