کانگریس رہنما ہاردک پٹیل نے بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یو پی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے سنیاسی ہونے پر سوال اٹھایا اور رام مندر کی تعمیر کا وعدہ پورا نہ ہونے پر بھی طنز کیا۔ انہوں نے گجرات ماڈل کی اصلیت بیان کی۔
بارہ بنکی کے سدھور میں کانگریس امیدوار تنج پنیا کی حمایت میں منعقد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہاردک پٹیل نے کہا کہ یو پی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ایک ایسے سنیاسی ہیں جو صرف سیاست کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے والد 1992 میں رام مندر کی تعمیر کے لئے اینٹ لیکر گئے تھے۔ اب میں ان سے سوال کرتا ہوں کہ رام مندر کی تعمیر کب ہوگی۔ وہ کہتے ہیں کہ جب پتا چل جائے گا تو بتا دوں گا. انہوں نے کہا کہ بی جے پی صرف رام مندر کے نام پر لوگوں کو ورغلا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی جب بھگوان کو دھوکہ دے سکتی ہے تو عوام کیا چیز ہے۔ ہاردک پٹیل نے اس دوران گجرات ماڈل کی حقیقت کو بھی بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں آج بھی ایسے گاؤں جہاں پینے کے لئے پانی نہیں ہے۔ گجرات میں 55 لاکھ بے روزگار ہیں اور وہاں کسان خود کشی کرنے پر مجبور ہیں۔