اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے مخیلف علاقو ں میں قريب گياره مقامات پر سخت سکیورٹی انتظامات دیکھے جا سکتے ہیں ۔ جن علاقون میں كورونا مریض ملے ۔ان علاقو ں كو آج آدھی رات سے سیل کر دیا گیا ہے ۔وہاں کسی بھی طرح کے آنے اور جانے پر روک لگا دی گئی ہے ۔
اگر کوئی شخص اس کی خلاف ورزی کرتا پایا جاتا ہے تو اس كو جيل تک بھی جانا پڑ سکتا ہے ۔اس کے ساتھ ہی عوام میں لاک ڈاؤن کا خوف برقرار رکھنے کے لئے شہر کے مختلف علاقون میں پولیس کی گشت بھی بڑھا دی گئی ہے ۔
شہر کے مخٹلف علاقون میں لاک ڈاؤن كو سنجیدگی لینے کی انتظامیہ اپیل کررہی ہے۔ لاک ڈاؤن پر اگر عوام صحیح سے عمل کرے تو يقینی طور پر كورونا کے مریض کی تعداد میں کافی حد تک کمی کی آسکتی ہے ۔اور اسی طرح اس بیماری سے بھی بچ سکتے ہیں ۔