ETV Bharat / state

'بی جے پی حکومت میں اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کا استحصال ہوا'

author img

By

Published : Jan 17, 2021, 12:53 PM IST

'صرف وزیر اعلیٰ یوگی کے کھوکھلے بیانات تک امن و امان کی صورتحال بہتر ہے، آج خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے، زیادہ تر واقعات میں بی جے پی رہنماؤں اور کارکنان کا ہاتھ ہوتا ہے'۔

بی جے پی حکومت میں اقلیتوں اور پسماندوں کا استحصال ہوا

اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں کانگریس کافی فعال اور سرگرم ہے، اس سلسلہ میں تنظیم سازی مہم کے تحت ہنڈن بلاک کے گاؤں علی وردی پور ، ہلدوانی جل پورا میں اجلاس ہوا، کانگریس کے سابق ضلع صدر ڈاکٹر مہیندر ناگر بھی موجود رہے۔

اجلاس میں ریاستی سیکریٹری اور ضلع انچارج سنیل وشنوئی مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے، اس موقع پر سنیل وشنوئی نے بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوگی حکومت میں امن و امان کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

صرف وزیر اعلیٰ یوگی کے کھوکھلے بیانات تک امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ آج خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے، زیادہ تر واقعات میں بی جے پی رہنماؤں اور کارکنان کا ہاتھ ہوتا ہے۔

ڈاکٹر مہیندر ناگر نے کہا کہ اس حکومت میں سب سے زیادہ مظلوم اقلیت اور پسماندہ طبقات کے رہے ہیں، آج ان لوگوں کو ہراساں کرنے کے واقعات منظرعام پر آرہے ہیں۔

سٹی صدر شہاب الدین نے کہا کہ ہمیں تمام مذاہب اور ذات کے لوگوں کی لڑائی کے لیے تیار رہنا ہوگا، زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنے اپنے علاقوں میں کانگریس سے لوگوں کو جوڑنا ہے۔

آج کی میٹنگ میں موجود کارکنان اور عہدیداروں میں اے آئی سی سی دنیش اوانا، ضلع اقلیتی چیئرمین دانش سیفی، بلاک صدر جاوید خان، سکریٹری نریندر بھاٹی، پروین شرما، آصف تومر، عبد الظہیر، اکرم، حمیر، روہت کمار، نتن، انوراگ، شاہ رخ، بلال اور دیگر درجنوں کارکنان موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.