ETV Bharat / state

بریلی: عمرہ کے ویزا پر عائد پابندی کے خاتمہ سے عوام میں خوشی کی لہر - بریلی حج سیوا سوسائٹی

سعودی عرب حکومت نے رواں برس سفر حج کو محدود کر دیا ہے، صرف سعودی عرب میں مقیم افراد کو ہی عازمین حج کے طور پر تسلیم کیا جائے گا اور اُنہیں کو حج کرنے کی اجازت ہوگی۔ سعودی عرب حکومت کے اس فیصلہ کے بعد لوگوں میں مایوسی کا ماحول ہے۔

Hajj
Hajj
author img

By

Published : Jun 24, 2021, 2:18 PM IST

اطلاع کے مطابق سعودی حکومت نے عمرہ پر عائد پابندی کو ختم کرتے ہوئے عمرہ کے ویزا کو دوبارہ بحال کر دیا ہے، جس کے باعث ضلع بریلی میں تمام عازمین، ایجنٹ اور ٹور آپریٹرس میں خوشی کا ماحول ہے۔

Hajj

بریلی حج سیوا سوسائٹی کے بانی پمّی خان وارثی نے بتایا کہ ذرائع کے مطابق جو اطلاع موصول ہو رہی ہے، اُس کے مطابق رواں برس نو ستمبر سے عمرہ کے لیے ویزا کو بحال کیا جا سکتا ہے، کووڈ 19 کی وجہ سے گزشتہ دو برسوں سے عمرہ کے سفر پر پابندی عائد تھی لیکن اب یہ پابندی ہٹنے سے لوگوں کو سفر عمرہ پر جانے کا موقع ملے گا۔

حج وعمرہ ٹور آپریٹرس گروپ کے صدر اور پرائیویٹ ٹور اینڈ ٹریول کے ایم ڈی عاصم حسین قادری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب حکومت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عمرہ کی خواہش رکھنے والے تمام شہریوں کو عمرہ کے مبارک سفر کی جلد ہی اجازت مل جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.