ETV Bharat / state

Hanuman Temple In Lucknow لکھنو میں ہنومان مندر جسے مسلم خاتون نے تعمیر کرائی تھی - ہنو مان مندر کی تعمیر نواب شجاع الدولہ

دارالحکومت لکھنو کے علی گنج میں نوابین اودھ کے دور اقتدار کی تعمیر کردہ ایک ایسی مندر ہے جسے آج بھی گنگا جمنی تہذیب کی مثال دی جاتی ہے۔اس مندر کو ایک مسلم خاتون نے تعمیر کروائی تھی۔

لکھنو میں ہنومان مندر جسے مسلم خاتون نے تعمیر کرائی تھی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 5:09 PM IST

لکھنو میں ہنومان مندر جسے مسلم خاتون نے تعمیر کرائی تھی

لکھنو:کہا جاتا ہے کہ ریاست اتر پردیش کے علی گنج میں ہنو مان مندر کی تعمیر نواب شجاع الدولہ کی اہلیہ عالیہ بیگم نے1792 سے 1802 کے درمیان تعمیر کروائی تھی۔مندر کی گنبد پر ایک کلش اور چاند نصب کروایا تھا جو آج بھی موجود ہے۔

عالیہ بیگم اولاد سے محروم تھیں جس کے بعد وہ افسردہ رہتی تھیں۔ اسی دوران ان کے باغبان نے مشورہ دیا کہ اسلام باڑی کی زیارت کر آئیں۔ بیگم نے زیارت کی اور ان کو ہنومان کی مورتی خواب میں آئی جب اس مقام کی کھدائی کی گئی تو وہاں ہنومان کا مجسمہ نکلا جسے سجا کر ہاتھی پر لیکر امام باڑے کی جانب لایا جاتا تھا لیکن ہاتھی گومتی ندی کے اس باہر نہیں آرہا تھا جب لوگوں نے بتایا کہ وہ لکشمن کا علاقہ ہے ہاتھی اس طرف نہیں جائے تو بیگم نے وہیں مندر تعمیر کرایا۔

نوابی خاندان سے تعلق رکھنے والے نواب مسعود عبداللہ بتاتے ہیں کہ بیگم کو مسلسل خواب آتا رہا کہ لکھنو میں ایک مجسمہ ہے جو پریشانی کے عالم میں ہے۔ لہذا انہوں نے فیض آباد سے کئی ہاتھی تیار کر کے بھیجی جو علی گنج کے اسی علاقے میں بیٹھ جاتے تھے جہاں پر آج مندر تعمیر ہے۔ جب ہاتھیوں کا جھنڈ اس مقام سے آگے نہیں بڑھ رہا تھا تو وہ وزراء نے فیصلہ کیا کہ یہی وہ مقام ہے جہاں مجسمہ ہے۔ اس کی کھدائی کی گئی اور وہاں پر ایک چھوٹی سی مورتی نکلی اور اسی جگہ پر عالیہ بیگم نے ہنومان مندر تعمیر کروائی۔

وہ بتاتے ہیں کہ اس مندر کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ عالیہ بیگم نے جس کلش اور چاند کو مندر کے گنبد کے اونچائی پر نصب کیا تھا جو آج بھی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف نوابین اودھ نے جہاں لکھنو میں کثیر تعداد میں امام باڑے اور مسجدیں تعمیر کروائی تو دوسری طرف لکھنو میں اس طرح کی مندروں میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:World Literacy Day ورلڈ لٹریسی ڈے کے موقعے پر میرٹھ میں مختلف پروگرامز کا انعقاد

وہیں مندر کے پجاری نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مندر گنگا جمنی تہذیب کی شاندار مثال ہے اسے عالیہ بیگم نے تعمیر کرایا تھا اور اج بھی مندر کے گنبد پر کلش اور چاند نصب ہے وہ بتاتے ہیں کہ اودھ میں بڑے منگل کی ابتدا بھی نوابوں نے ہی کی تھی اور اج بڑے پیمانے پر لکھنو میں بڑے منگل کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.