ETV Bharat / state

نوئیڈا: ایکسپو مارٹ میں منعقدہ دستکاری میلے کا اختتام - راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر سید ظفر اسلام

اختتامی تقریب میں راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر سید ظفر اسلام اور لیبر ویلفیئر کونسل کے چیئرمین سنیل بھرالا نے میلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے برآمد کنندگان کو اجے شنکر میموریل ایوارڈ سے نوازا۔

نوئیڈا: ایکسپو مارٹ میں دستکاری میلے کا اختتام

author img

By

Published : Nov 5, 2021, 5:20 PM IST

نوئیڈا: انڈیا ایکسپو مارٹ اینڈ سینٹر گریٹر نوئیڈا اتر پردیش میں منعقدہ ہندوستانی دستکاری اور گفٹ میلے (IHGF) کے 52 ویں ایڈیشن اختتام ہو گیا۔

نوئیڈا: ایکسپو مارٹ میں دستکاری میلے کا اختتام

اختتامی تقریب میں راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر سید ظفر اسلام اور لیبر ویلفیئر کونسل کے چیئرمین سنیل بھرالا نے میلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے برآمد کنندگان کو اجے شنکر میموریل ایوارڈ سے نوازا۔

میلے میں تقریباً 1850 کروڑ روپے کی خریداری کے ریکارڈ آرڈر حاصل ہوئے۔ میلے میں 90 ممالک سے تقریباً 1250 غیر ملکی خریدار آئے تھے۔

نمائش میں دستکاری کی مصنوعات کی وسیع رینج اور دستکاری کی صنعت کو مزید آسان بنانے پر زور دیا گیا۔ ڈاکٹر اسلام نے صنعت کاروں اور برآمد کنندگان کے علاوہ ہنر مند کاریگروں اور دست کاروں کی طاقت کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے 'ووکل فار لوکل' اور 'میک ان انڈیا' کے اقدامات کا مقصد مقامی برانڈز کو عالمی سطح پر لے جانا ہے۔

ایکسپورٹ پروموشن کونسل فار ہینڈی کرافٹس (ای پی سی ایچ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آر کے ورما نے کہا کہ تقریباً 90 ممالک سے 1250 غیر ملکی خریدار اور 1100 سے زیادہ کنسلٹنٹس نے میلے کا دورہ کیا۔ اس میں 1850 کروڑ کی خریداری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کشمیریوں کا کبھی حامی نہیں ہو سکتا: رویندر رینا

امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، فرانس، جرمنی، ہالینڈ، آسٹریا، بیلجیم، یونان، اٹلی، سویڈن، روس، جاپان، آسٹریلیا، چین، سنگاپور، جنوبی افریقہ، اسرائیل، سعودی عرب، ترکی، کینیڈا اور برازیل کے خریداروں نے میلے میں شرکت کی۔

اس دوران ای پی سی ایچ کے صدر راج کمار ملہوترا، نائب صدر کمل سونی، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راکیش کمار اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.