رویندر کمار نے بتایا کہ وہ ریاست جھارکھنڈ سے تعلق رکھتے ہیں اور بنارس میں لکڑیوں پر خوبصورت انداز میں چابی کیس بناتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ تعلیم یافتہ نہیں ہے، لیکن کسی بھی زبان میں کسی کا بھی نام لکھ سکتے ہیں اور اسے لکڑیوں پر بہترین نقاشی بھی کر سکتے ہیں۔
سیاح کاغذ پر اپنا نام لکھ کر دیتے ہیں اور رویندر کمار اسے لکڑیوں پر بہترین نقاشی کر دیتے ہیں، جس لوگ شوقیہ خوب خریدتے ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ بھارتی حکومت ہینڈ کرافٹ سے وابستہ افراد کی معاشی حالت کو مستحکم کرنے کے لیے مختلف اسکیمز کا اعلان کیا ہے، لیکن بنارس کے اسّی گھاٹ پر لکڑیوں پر چابی کیس بنانے والے رویندر کمار گزشتہ پندرہ برس سے اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اسی سے اپنا گھر چلاتے ہیں۔
رویندر تک ابھی کسی بھی اسکیم کا فائدہ نہیں پہونچا ہے۔