مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے مظفرنگر ضلع کے کھتولی تھانہ کے ٹھت شاہ پور گاوں کے رہنے ایک لاپتہ نوجوان کی آدھی جلی ہوئی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجنے کا انتظام کیا۔ رشتہ داروں اور پڑوسیوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مظفر نگر ضلع کے کھتولی تھانہ علاقے کے تحت شاہ پور گاؤں کا پورا معاملہ ہے۔ 20 سالہ کلدیپ عرف دیپک ولد سبھاش اپنے ماموں کے گھر رہتا تھا۔ گزشتہ 10 مارچ کو کلدیپ گھر سے اچانک لاپتہ ہو گیاتھا۔ اس کے رشتہ داروں نے کھتولی پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی۔
گزشتہ روز اتوار کی صبح گاؤں کے باہر گوبر کے بٹوڈے کے جلنے کی اطلاع ملی ۔گاوں والوں نے آگ بجھائی تو نوجوان کی آدھی جلی ہوئی لاش دکھی۔انہوں نے اس کی مقامی تھانے کی پولیس کو دی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ۔نوجوان کی شناخت کلدیپ کے طور پر ہوئی ہے۔گھر والوں نے بھی نوجوان کی لاش کی شناخت کی۔رشتہ داروں اور گاوں نے قاتل کی گرفتاری کے مطالبے پر ہنگامہ کھڑا کردیا۔پولیس نے حالات کو قابو میں کیا اور قتل کے معاملے میں ملوث لوگوں کی گرفتاری کی یقین دیانی کرائی۔پولیس کی یقین دہانی کے بعد مقامی باشندوں نے ناکہ بندی ختم کی۔ پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔پوسٹ مارٹم کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی اس معاملے میں واضح طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔