ETV Bharat / state

مظفر نگر میں حلال سرٹیفکیشن والی مصنوعات پر چھاپہ ماری - Halal certified products in Muzaffarnagar

مظفر نگر میں حلال سرٹیفکیشن والی مصنوعات پر چھاپہ ماری کی گئی ہے۔ چھاپہ مار ٹیم کو اس دوران مال میں اناج، چنا، مونگ پھلی کے علاوہ راجمہ جیسی مصنوعات پر حلال سرٹیفکیشن ملا ہے۔ اس کے بعد محکمۂ خوراک کی ٹیم نے ان مصنوعات کو ضبط کرلیا۔ Halal certified products raided in Muzaffarnagar

مظفر نگر میں حلال سرٹیفکیشن والی مصنوعات پر کی گئی چھاپہ ماری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 12:31 PM IST

مظفر نگر میں حلال سرٹیفکیشن والی مصنوعات پر کی گئی چھاپہ ماری

مظفر نگر: کھانے کی اشیاء پر حلال سرٹیفکیشن کے سلسلہ میں اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں چھاپہ ماری کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی دوران محکمۂ خوراک کی ٹیم نے مظفر نگر ضلع کے مور مال پر بھی چھاپہ ماری کی ہے، جہاں ٹیم کو اناج کی مصنوعات پر حلال سرٹیفکیشن ملا ہے۔ ٹیم نے ان مصنوعات کو ضبط کر لیا جن پر حلال سرٹیفکیشن پایا گیا ہے۔ دراصل حکومت کے حکم پر فوڈ ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں ریلوے روڈ پر واقع مور مال میں کھانے کی اشیاء پر حلال سرٹیفکیشن کے حوالہ سے چھاپہ ماری کی۔ اس دوران ٹیم کو مال میں اناج، چنا، مونگ پھلی اور راجمہ جیسی مصنوعات پر حلال سرٹیفکیشن ملا ہے، جس کے بعد اب محکمہ خوراک کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ان مصنوعات کو ضبط کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

'حلال سرٹیفکیٹ پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی'

تو وہیں حکام کا کہنا ہے کہ یہ مہم ضلع بھر میں مسلسل جاری رہے گی. اس بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے چیف فوڈ سیفٹی آفیسر مظفر نگر وویک کمار نے بتایا کہ حلال سرٹیفکیشن فوڈ آئٹمز پر جو پابندی لگائی گئی ہے اس کو لے کر کہیں پر تو حلال سرٹیفیکیٹ فوڈ آئٹمز کا اسٹاک اور فروخت تو نہیں کیا جا رہا ہے اور اگر پایا گیا تو اسے ضبط کر لیا جائے گا اور اس کے بعد قانونی کارروائی بھی کی جائے گی اور ہدایت کی گئی ہے کہ اس طرح کے پروڈکٹ نہ رکھیں جس پر حلال مارکا بنا رہتا ہے۔ یہ ماركا کہیں کہیں اردو میں بنائے گئے ہیں اور کہیں لوگو بنائے گئے ہیں۔ یہاں حلال مصنوعات چنے، مونگ پھلی راجما اناج پائی گئی ہیں۔ یہ آرگینک اجزاء کی ایک کمپنی ہے، جس کی یہ کچھ مصنوعات پائی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.