ETV Bharat / state

عازمینِ حج کورونا کا ٹیکہ ضرور لگوائیں: مولانا خالد رشید

حج 2021 کی تیاری کے ساتھ سعودی حکومت نے کورونا ٹیکہ لگوانا لازمی قرار دیا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ عازمین حج کے لئے کورونا کی ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

maulana khalid rasheed farangi
مولانا خالد رشید فرنگی
author img

By

Published : Mar 4, 2021, 11:56 AM IST

Updated : Mar 4, 2021, 1:13 PM IST

لکھنؤ کی عیش باغ عید گاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے سبھی عازمینِ حج کو کورونا ٹیکہ لگوانا لازمی قرار دیا ہے۔ لہٰذا سبھی لوگ وقت رہتے ٹیکہ لگوا لیں۔

عازمینِ حج کورونا کا ٹیکہ ضرور لگوائیں: مولانا خالد رشید فرنگی محلی

مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ سعودی حکومت کے اس قدم سے ہمیں خوشی ہوئی کہ ٹیکہ لگوانے کے بعد سبھی کو مقدس سفر پر جانے کی اجازت مل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ جن لوگوں نے حج کے لیے فارم بھرا ہوا ہے، وہ سبھی لوگ وقت رہتے کورونا کا ٹیکہ لگوا لیں۔ حج 2021 کے لئے عازمین کو کورونا ٹیکہ لگوانا لازمی قرار د دیا گیا ہے۔

گذشتہ سال یعنی 2020 میں کورونا کے ضابطے کے مطابق محدود پیمانے پر حج کیا گیا تھا۔ اس دوران کسی بھی ملک سے سعودی عرب جا کر حج کی اجازت نہیں دی گئی تھی بلکہ وہاں مقیم لوگوں نے ہی مناسک حج ادا کیا۔

مزید پڑھیں:

'معاشرے کو جہیز سے متعلق بیدار کرنے کی ضرورت'

واضح رہے کہ اتر پردیش میں تیزی سے کورونا کی ٹیکہ کاری مہم چل رہی ہے۔ ایسے میں عازمین حج کے لیے ٹیکہ لگوانے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

بھارت میں حج کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ دوسری جانب کورونا ویکسینیشن مہم کے دوسرے دور کے تحت اب 60 برس سے زائد اور 40 سے 59 برس کے امراض سے متاثر افراد کو کورونا ویکسین دی جا رہی ہے۔

Last Updated : Mar 4, 2021, 1:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.