ETV Bharat / state

Hajj 2022: فریضہ حج کی ادائیگی پرجانے والے عازمین حج کیوں ہیں تذبذب کا شکار؟ - بھارت میں عازمین حج کیوں ہیں تذبذب کا شکار

ریاست اترپردیش کے رامپور میں عازمین حج تذبذب کا شکار ہیں، کیونکہ مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ عازمین حج کو آخر کتنی رقم جمع کرنی ہے اور انہیں لگیج بیگ کہاں سے اور کب ملے گا۔ وہیں ہر حاجی کے لیے پین کارڈ کو لازمی قرار دینے سے بھی پریشانی بڑھ گئی ہے۔ Hajj Pilgrims Upset Due To Lack of Proper Guidelines

فریضہ حج کی ادائیگی پرجانے والے عازمین حج کیوں ہیں تذبذب کا شکار؟

author img

By

Published : May 28, 2022, 3:59 PM IST

کووڈ 19 کی وجہ سے دو برس بعد بھارت کے عام عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوں گے، لیکن ملک کے متعدد مقامات کے عازمین کے درمیان 2022 کے حج سے متعلق غیر یقینی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ رامپور میں فریضہ حج کے لیے مختلف مقامات پر حج 2022 تربیتی کیمپ جاری ہیں۔ یہاں متعدد ایسے عازمین حج ملے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے ابھی تک یہ واضح جانکاری نہیں مل سکی ہے کہ سفر حج کا آغاز کب سے اور کس طرح ہوگا؟ Hajj Pilgrims Upset Due To Lack of Proper Guidelines

فریضہ حج کی ادائیگی پرجانے والے عازمین حج کیوں ہیں تذبذب کا شکار؟

سفر حج کی تیاری کرنے والے ڈاکٹر انیس احمد کہتے ہیں کہ گذشتہ برسوں میں رمضان میں ہی کافی باتیں واضح ہو جاتی تھیں اور آدھی تیاری عید الفطر سے پہلے ہی ہو جاتی تھی، لیکن اس مرتبہ ابھی ہمیں یہ بھی نہیں معلوم چل سکا ہے کہ سفر حج کے لیے کتنی رقم جمع کرنی ہے۔

اسی طرح سے آصف کہتے ہیں کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے پہلے سرکلر میں کہا گیا تھا کہ 31 مئی کو پہلی فلائٹ روانہ ہوگی، لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ جون کے پہلے ہفتہ میں فلائٹ روانہ ہوگی۔ کوئی معینہ تاریخ نہیں ملنے کی وجہ سے ہم تذبذب کا شکار ہیں۔ وہیں انہوں نے ہر حاجی کے لیے پین کارڈ بنوانے کو لازمی قرار دیے جانے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے کم وقت میں یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہر شخص کے لیے تو یہ کافی مشکل عمل ہے۔

بہرحال اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ حج کمیٹی آف انڈیا عازمین حج کی دشواریوں کو کب اور کس طرح ختم کرتی ہے، جس سے عازمین حج سکون سے سفر حج پر روانہ ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: Haj Chairman Appeal: عازمین حج سعودی عرب کی گائیڈ لائن کا خیال رکھے، چیئرمین

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.