ETV Bharat / state

حج فارم داخل کرنے کی تاریخ میں پھر توسیع

حج کمیٹی آف انڈیا نے سرکولر جاری کیا جس میں حج 2020 کے لئے آن لائن فارم داخل کرنے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کرتے ہوئے 23 دسمبر 2019 کردیا ہے۔

حج فارم داخل کرنے کی تاریخ میں پھر توسیع
حج فارم داخل کرنے کی تاریخ میں پھر توسیع
author img

By

Published : Dec 18, 2019, 3:04 PM IST

واضح رہے کہ اس بار کئی دفعہ تاریخ میں توسیع کی گئی ہے کیونکہ حج فارم بہت ہی کم لوگ داخل کر رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی پاسپورٹ جاری ہونے کی تاریخ میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، اب پاسپورٹ جاری ہونے کی تاریخ 23 دسمبر 2019 یا اس سے پہلے کا ہو اور پاسپورٹ کی تاریخ 20 جنوری 2021 تک ہونا ضروری ہے۔

حج فارم داخل کرنے کی تاریخ میں پھر توسیع
حج فارم داخل کرنے کی تاریخ میں پھر توسیع

اگر اُتر پردیش حج کمیٹی کی بات کریں تو یہاں ابھی تک تقریباً 26 ہزار سے زائد فارم آ چکے ہیں، جبکہ اترپردیش میں حج کوٹے کی سیٹ 32 ہزار سے کچھ زیادہ ہیں۔

یو پی حج کمیٹی کے سیکریٹری نے بیان جاری کر کے کہا کی جن لوگوں کو مقدس سفر پر جانا ہو اور ابھی تک اُن کے پاسپورٹ نہیں بن پائے ہوں تو لکھنؤ، بریلی اور غازی آباد کے پاسپورٹ افسران کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ وہ حجاج کرام کے سہولت کے لیے جلد از جلد پاسپورٹ جاری کریں۔

اس کے علاوہ جن لوگوں کو کسی وجہ سے آن لائن فارم بھرنے میں پریشانی ہو رہی ہو اور وہ 23/ 12/ 2019 تک فارم نہ داخل کر پائیں وہ بھی حج کمیٹی آف ممبئی کی ویب سائٹ پر موجود 'اسپیس یمن فارم' کو داخل کرکے اتر پردیش حج کمیٹی کو دے دیں، اس فارم کو جمع مانا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.