عازمین حج نے لکھنو میں ویکسین لگوانے کے دوران حج کمیٹی کے اعلی افسران پر بدانتظامی کا الزام عائد کیا ہے۔
عازمین کا کہنا ہیں کہ 'وہ صبح 9 بجے سے ہی قطاروں میں لگ گئے تھے، انہیں بتایا گیا تھا کہ 11 بجے ریاستی وزیر نارائن چودھری کے ہاتھوں افتتاح ہوگا، لیکن وزیر 11 بجے کے بجائے دوپہر کے 3 بجے آئے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ' انہیں دن بھر قطاروں میں انتطار کرنا پڑا، کچھ لوگ گھنٹوں قطاروں میں لگنے کی وجہ سے گر پڑے، جس وجہ سے افراتفری کا ماحول ہوگیا'۔
ای ٹی وی بھارت سے کئی عازمین نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر 3 بجے ہی ویکسین لگانا تھا، تو ہمیں صبح کیوں بلایا گیا؟'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم بھوکے پیاسے یہاں پر کھڑے ہوئے ہیں۔ حج کمیٹی نے نہ تو کھانے کا انتظام کیا ہے اور نہ ہی پانی پینے کا'۔