بھارت کے مشہور اور معروف شائر منوور رانا نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر یوگی حکومت اترپردیش میں واپس آتی ہے تو وہ اترپردیش چھوڑ دیں گے۔
ریاست اترپردیش کے مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی حاجی یوسف انصاری نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم شائر منوور رانا کے درد کو سمجھتے ہیں۔ ان کو افسردہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'اترپردیش میں یوگی حکومت واپس نہیں آئے گی سال 2022 میں سماج وادی پارٹی اپنی حکومت بنانے جا رہی ہے۔'
اترپردیش میں اے آئی ایم آئی ایم پارٹی کے صدر اسد الدین اویسی کے انتخابی دورے کو لے کر سابق رکن اسمبلی حاجی یوسف انصاری نے کہا کہ 'اے آئی ایم آئی ایم بی جے پی کی بی ٹیم ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: ایم آئی ایم اسد الدین اویسی نے مراد آباد کا دورہ کیا
حاجی یوسف انصاری نے مزید بتایا کہ 'رام پور سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان نے جوہر یونیورسٹی بنائی تو ان کے خلاف 100 سے زائد مقدمات درج کیے گئے جبکہ اے آئی ایم آئی ایم کے صدراسد الدین اویسی نے اپنے حیدرآباد میں کئی یونیورسٹیاں اور کالج بنائے لیکن بی جے پی نے ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔'