مرادآباد: ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں کانگرس پارٹی کے رکن رضوان قریشی کو صوبے کا نائب صدر بنایا گیا ہے۔ رضوان قریشی کانگرس کے ٹکٹ پر میئر اور اسمبلی انتخابات میں مرادآباد سے اپنی قسمت آزما چکے ہیں۔
حالانکہ ان انتخابات میں انہیں جیت حاصل نہیں ہوئی مگر میئر کے انتخابات میں ان کی ہار کا فاصلہ بہت کم تھا ان انتخابات میں بہت کم ووٹوں سے ان کی ہار ہوئی تھی۔ ان دونوں ہار کے باوجود کانگرس پارٹی میں ان کا قد برقرار ہے۔ پارٹی میں ان کا رتبہ اور جلوہ قائم ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب پارٹی نے انہیں صوبے کا نائب صدر بنایا ہے۔
اس متعلق ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے رضوان قریشی نے بتایا کہ میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ کانگرس پارٹی نے مجھ پر بھروسہ جتایا ہے اور مجھے ریاست اتر پردیش کا نائب صدر بنایا ہے جس کے لیے میں پارٹی کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی نے مجھ پر جو بھروسہ جتایا ہے اور مجھے جو ذمہ داری دی ہے میں اسے بخوبی نبھاؤں گا اور آنے والے انتخابات میں کانگرس کو جیت دلانے کے لیے بھرپور کوشش کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں:مرادآباد میں ووٹر آئی ڈی کارڈ بنانے کیلئے کیمپ کا انعقاد
2024 انتخابات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بڑا بدلاؤ ہونے والا ہے اور کانگرس ان انتخابات میں بڑی جیت حاصل کرے گی اس کا ہمیں پورا بھروسہ ہے۔ انہوں نے کہا بی جے پی خوش فہمی میں ہیں کانگرس لگاتار مضبوط ہو رہی ہے راہل گاندھی پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ انے والے انتخابات میں کانگرس ایک بڑی جیت حاصل کرے گی.