ETV Bharat / state

Haj Training Camp in Rampur: مدرسہ فیض العلوم میں حج تربیتی کیمپ و حاجیوں میں تحفہ کی تقسیم - مدرسہ فیض العلوم میں حج تربیتی کیمپ و حاجیوں میں ہدیہ کی تقسیم

حکومت کی جانب سے سفر حج مہنگا کیے جانے کے سبب بھارت بھر سے خصوصی طور پر رامپور سے سفر حج پر جانے والے عازمین کی تعداد کم نوٹ کی گئی ہے۔ مہنگائی اور ملک کے موجودہ تشویشناک حالات اور سفر حج دو گنا سے بھی زائد مہنگا ہو جانے کے سبب حج کے خواہشمند فرزندان توحید کی ایک بڑی تعداد اس سے محروم ہو گئی ہے۔ Haj Training Camp in Rampur

مدرسہ فیض العلوم میں حج تربیتی کیمپ و حاجیوں میں ہدیہ کی تقسیم

author img

By

Published : Jun 6, 2022, 7:45 AM IST

رامپور، یوپی: سفر حج پر جانے والے عازمین حج کے لیے ریاست اترپردیش کے رامپور میں قائم مدرسہ فیض العلوم میں یک روزہ حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں معروف عالم دین مولانا لیاقت علی قاسمی نے عازمین کو فریضۂ حج کے آداب بتائے اور خصوصی ہدایات دیں۔ حکومت کی جانب سے سفر حج مہنگا کیے جانے کے سبب بھارت بھر سے خصوصی طور پر رامپور سے سفر حج پر جانے والے عازمین کی تعداد کم ہوگئی ہے۔ مہنگائی اور ملک کے موجودہ تشویشناک حالات اور سفر حج دو گنا سے بھی زائد مہنگا ہو جانے کے سبب حج کے عازمین کی تعداد کم ہوگئی ہے۔ Haj Training Camp in Rampur

مدرسہ فیض العلوم میں حج تربیتی کیمپ و حاجیوں میں ہدیہ کی تقسیم
فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے عازمین کے گروپس سعودی عرب کے لیے روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ رامپور سے اس مرتبہ کل 275 عازمین ہی فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔ ویسے تو ضلع کے مختلف مقامات پر عازمین کے لیے حج کیمپ منعقد ہو چکے ہیں لیکن عازمین کی مزید دلچسپی کے پیش نظر آج ایک خصوصی حج تربیتی کیمپ کا انعقاد رامپور کے معروف مدرسہ فیض العلوم میں کیا گیا۔ اس موقع پر سرزمین ٹانڈہ کے معروف عالم دین مولانا لیاقت علی قاسمی نے فریضہ حج کی ادائیگی سے متعلق کافی اہم معلومات عازمین کو فراہم کیں۔ انہوں نے بہت ہی تفصیل کے ساتھ حج کے فرائض اور واجبات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ مولانا لیاقت علی نے بتایا کہ وہ 25 برس سے مسلسل اسلامی تعلیمات کی روشنی میں عازمین کو فریضۂ حج کی تربیت ضلع کے مختلف مقامات پر دے رہے ہیں۔

رامپور سے سفر حج پر جانے والے عازمین کی اس مرتبہ سب سے کم تعداد نوٹ کی گئی ہے۔ جمعیت علماء ہند کے ضلع صدر مولانا اسلم جاوید قاسمی نے اس کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ تشویشناک حالات اور سفر حج دو گنا سے بھی زائد مہنگا ہو جانے کے سبب حج کے خواہشمند فرزندان توحید کی ایک بڑی تعداد اس سے محروم ہو گئی ہے۔ انہوں نے حکومت ہند اور حج کمیٹی آف انڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اس پر غوروخوض کرکے سفر حج کی فیس میں تخفیف کیے جانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس دوران عازمین کو فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے احرام باندھنے کا طریقہ بھی بتایا گیا۔ وہیں تربیتی کیمپ میں موجود عازمین کو مدرسہ کی جانب سے احرام بطور تحفہ پیش کیے گئے۔ اس موقع پر عازمین حج کے علاوہ دیگر حضرات کی بھی کافی تعداد موجود تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.