حج کمیٹی آف انڈیا مختلف ریاستوں اور اضلاع کے لئے ہر سال حج پر روانہ ہونے کے لئے عازمین کے کوٹے کو مقرر کرتی ہے، جس کے مطابق ہی عازمین حج کے لئے روانہ ہوتے ہیں۔ ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں بھی تقریبا 750 کا کوٹہ دیا گیا تھا۔جس میں سے تقریبا 548 عازمین حج کے لئے روانہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں:haj 2023 یو پی میں عازمین حج کو مشکلات کا سامنا، پی ایم مودی کو خط روانہ
حج پر روانہ ہونے والے محمد ناصر نے حج پر روانہ ہونے پر اپنے آپ کو خوش نصیب بتایا اور اللہ کا شکر ادا کیا۔ ناصر نے حکومت اور حج کمیٹی آف انڈیا سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ابھی وقت ہے اور ہر سال کی طرح رواں برس بھی عازمین حج کو ریال فراہم کریں گی۔ ضلع علی گڑھ سے6 خواتین محرم کے بغیر رواں برس حج پر روانہ ہوں گی، حج پر جانے والی خواتین نے حج کمیٹی آف انڈیا کی نئی پالیسی کے تحت 45 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو محرم کے بغیر سفرِ حج پر جانے کی اجازت دی گئی۔