ETV Bharat / state

حج 2024: تیس ہزار حج کوٹا والے یوپی میں ساڑھے انیس ہزار درخواستیں موصول

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 19, 2024, 9:08 AM IST

Updated : Jan 19, 2024, 9:43 AM IST

تمام کوششوں کے باوجود رواں برس عازمین حج نے تقریباً 19500 درخواستیں ہی جمع کرائی ہیں۔ یہ تعداد اتر پردیش کو ملنے والے حج کوٹے سے کافی کم ہے۔ حالانکہ ابھی اتر پردیش کے لیے کوٹے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن عموماً 30 ہزار کا کوٹا ریاست کو ملتا رہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

لکھنؤ: حج کمیٹی آف انڈیا نے چار دسمبر کو عازمین حج سے درخواست دینے کی اپیل کی تھی جس میں توسیع کر کے آخری تاریخ 15 جنوری کر دی گئی تھی۔ آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد اتر پردیش حج کمیٹی کے افسران نے بتایا کہ ریاست بھر سے عازمین حج نے مجموعی طور پر تقریبا ساڑھے 19 ہزار درخواست دیے ہیں جس کے ویریفکیشن کا کام جاری ہے۔ خیال رہے کہ اتر پردیش سے تقریبا 30 ہزار عازمین حج کا کوٹا ہوتا ہے جس میں 30 ہزار عازمین بغیر کسی قراء اندازی کے سفر حج پر جا سکتے ہیں اور ان کی درخواست رد نہیں کی جاتی ہے لیکن رواں برس کوٹے سے کافی کم درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کسی بھی عازم حج کی درخواست رد نہیں ہوگی۔

اتر پردیش اقلیتی امور کے کابینی وزیر دھرم پال سنگھ نے درخواست جمع کرنے کے ابتدائی دنوں میں ہی حج محکمہ کے اعلی افسران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہر ضلع میں حج سیوا مرکز بنایا جائے جس سے عازمین حج کو درخواست دینے میں آسانی ہو اور اس کے ساتھ ہی علماء سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ اپنے علاقوں میں لوگوں سے اپیل کریں کہ حج کے لیے زیادہ سے زیادہ درخواست دیں۔ ان تمام کوششوں کے باوجود رواں برس عازمین حج نے اتنی تعداد میں درخواست نہیں دی جتنی تعداد میں اتر پردیش کو کوٹا ملتا ہے۔ اتر پردیش کے لیے ابھی کوٹے کا اعلان نہیں ہوا لیکن ہر برس کی طرح اس برس بھی اندازہ کیا جا رہا تھا کہ تقریبا 30 ہزار کا کوٹا ریاست کو ملے گا۔

مزید پڑھیں: حضرت امام حسینؓ نے انسانیت کا پیغام دیا

رام مندر کے پران پرتیسٹھا مہوتسو میں شریک ہونے کے لئے 66 سالہ خورشید عالم ایودھیا کے سفر پر روانہ
ماہرین کی مانیں تو عازمین حج کی تعداد میں کمی کی کئی وجوہات ہیں۔ پہلی وجہ یہ ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے سفر حج کے اخراجات کو بہت زیادہ کر دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عازمین اب دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ دوسری اہم وجہ یہ ہے کہ ریاستی حج کمیٹی نے حج دفتر کو ودھان سبھا مارگ سے تبدیل کر علی میاں میموریل حج ہاؤس منتقل کیا جہاں پر جانے میں عازمین کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سب سے اہم سبب یہ مانا جا رہا ہے کہ گذشتہ برس جس طریقے سے عازمین حج کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچ کر پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اور حج کمیٹی آف انڈیا نے ان کی پریشانیوں کو نظر انداز کر دیا تھا، اس کا اثر رواں برس عازمین کی تعداد پر پڑا ہے اور عازمین حج نے ان تمام وجوہات کے بنیاد پہ اتر پردیش میں کم درخواست دی ہے۔

Last Updated : Jan 19, 2024, 9:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.