ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے بٹراڈا گاؤں کے رہنے والے حافظ عبدالرحمن نے نیٹ کے امتحان میں 619 مارکس حاصل کر کے ماں باپ کے ساتھ اپنے ضلع کا نام بھی روشن کیا۔ حافظ عبدالرحمن نے بتایا کہ میں نے نیٹ کے امتحان میں 619 نمبر حاصل کیے ہیں اس امتحان میں پورے ہندوستان سے تقریبا اکیس لاکھ طلبہ و طالبات نے حصہ لیا تھا۔ جبکہ گورنمنٹ سیٹ تقریب پچاس ہزار تھی۔
میں نے حافظ بننے کے ساتھ ساتھ اسکول کی تعلیم بھی مسلسل جاری رکھی تھی۔ سی بی ایس سی بورڈ سے تعلیم حاصل کرتا رہا انٹر پاس کرنے کے بعد مجھے شاہین اکیڈمی کے بارے میں معلوم ہوا تو شاہین اکیڈمی میں داخلہ لیا۔جہاں میں نے کڑی محنت کی اور نیٹ کے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔
مزید بتایا کہ اس اکیڈمی کے جو اساتذہ ہیں وہ بچوں کے اوپر خاص توجہ دیتے ہیں۔ذاتی طور پر گائیڈ کرتے ہیں۔نیٹ امتحان کو پاس کرنے کے لئے میں نے کوچنگ کے علاوہ پانچ چھ گھنٹے پڑھائی کرتا تھا۔
حافظ عبد الرحمٰن نے طالبات کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹائم ٹیبل روٹین بنائیں اور اسی ٹائم ٹیبل کو فالو کریں اور خاص طور سے این سی آر ٹی پر توجہ دیں۔ انہوں نے بتایا کی مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے والا بچہ اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے سے ہوشیار ہوتا ہے، اگر انہیں صحیح تعلیم دی جائے تو ان کا مستقبل روشن ہوتا ہے۔