جان پور:گوپالاپور شہری رہائشی حافظ عبدالرقیب ولد ذکی (چالیس سالہ) بروز سنیچر دوپہر قلیچ آباد موضع میں کسی شخص کی موت ہو گئی تھی اسی کی نماز جنازہ پڑھانے کے لئے گئے ہوئے تھے۔Hafeez Drowned In Gumti River In Jaunpur In Uttar Ppradesh
واپس لوٹتے وقت قلیچ آباد سے اس طرف واپس آنے کے لئے پریم راج پور دونوں گھاٹوں کے وسط چلنے والی تار کے سہارے کشتی پر سائیکل لیکر سوار ہو گئے جب وہ پریم راج پور گھاٹ کے قریب پہنچ رہے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:Hyderabad Suicide Case حیدرآباد میں ایک ہی خاندان کے چار افراد نے خودکشی کرلی
اسی وقت تار کے ٹوٹ جانے کی وجہ سے کشتی غیر متوازن ہو گئی اور وہ پانی میں گر گئے جب یہ خبر اہل خانہ کو موصول ہوئی تو اہل خانہ میں بے چینی پھیل گئی حالانکہ اطلاع پر پرانی بازار چوکی انچارج آفتاب عالم ساتھی جوانوں کو لیکر گھاٹ پر پہنچ گئے۔غوطہ خوروں کی مدد سے تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اب تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے ۔Hafeez Drowned In Gumti River In Jaunpur In Uttar Ppradesh