ETV Bharat / state

گیان واپی مسجد کیس: عدالت نے مسلم فریق کے اپیل کو خارج کردیا - اترپردیش نیوز

وارانسی کے سول فاسٹ ٹریک عدالت میں آج گیان واپی مسجد معاملے کی سماعت ہوئی، جس میں مسلم فریق نے عدالت میں اپیل کیا تھا کہ گیان واپی مسجد پوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ 1954 ایکٹ کے تحت وقف نمبر 100 درج ہے۔ اس لیے سول عدالت کو اس معاملے کی سماعت کا اختیار نہیں ہے۔

گیان واپی مسجد کیس
گیان واپی مسجد کیس
author img

By

Published : Feb 25, 2020, 9:57 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:05 PM IST

وہیں دوسرے فریق نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ 1954 کاجو ایکٹ ہے، وہ اترپردیش میں کبھی نافذ نہیں ہوا۔

وکیل وجیے شنکر نے کہا کہ وقف رجسٹر میں غیر قانونی طور پر مندرج کیا گیا ہے، میں داخل کیا گیا ہے۔ اس نوعیت سے عدالت نے دونوں فریقوں کے دلیل کو سنا اس کے بعد مقامی سول فاسٹ ٹریک عدالت کے جج اشوتوش تیواری نے مسلم فریق کے اپیل کو خارج کردیا اور اگلی سماعت تین مارچ کو متعین کیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

واضح رہے کہ یہ معاملہ آئیڈیل سمبھو لارڈ وشویشور اور بنام انجمن انتظامیہ بنارس اور یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ کے مابین کیس برسوں سے جاری ہے۔ آئیڈیل سمبھو لارڈ وشویشور کا دعویٰ ہے کہ گیان واپی احاطے میں مسجد کی جگہ سمبھو وشویشور کا مندر تھا اور یہ بہت ہی معروف تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 1669 میں اورنگزیب نے یہ اس مقام کو ڈھانے کا حکم دیا تھا، لیکن اورنگزیب کے حکم نامے میں یہ کہیں بھی نہیں لکھا تھا کہ اس احاطے میں مسجد کی تعمیر کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد کی تعمیر غیر قانونی طریقے سے ہوئی ہے، کیس اس لئے درج کیا گیا ہے تاکہ قانونی طور پر پر اعلان کردیا جائے گی یہ سیمبھو وشویشور جیوتیلنگ کا مندر ہے۔

آئیڈیل سمبھو لارڈ وشویشور کی جانب سے عدالت عرضی داخل کی گئی ہے کہ محکمہ آثار قدیمہ کے ذریعے گیان واپی مسجد معاملے کی تحقیق کرائی جائیں، جبکہ انجمن انتظامیہ اور یوپی سنی سینٹرل وقف بورڈ نے اس معاملے پر سماعت نہ کرنے کی اپیل کیا تھا لیکن عدالت نے اس اپیل کو پہلے ہی خارج کردیا ہے ۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.