ETV Bharat / state

Gyanvapi Case گیانواپی کیس کے درخواست گزار نے یوتھنیشیا کی اجازت طلب کی

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 10:00 AM IST

گیانواپی مسجد کے اندر روزانہ عبادت کا حق مانگنے والی عرضی گزار راکھی سنگھ نے صدر دروپدی مرمو کو خط لکھ کر یوتھنیشیا کی اجازت طلب کی ہے۔ ان کا کہنا ہے مذکورہ معاملہ میں ان کے خلاف مختلف الزام عائد کئے گئے ہیں جس کے سبب وہ ذہنی تناو کا شکار ہیں۔ Petitioner Seeks Permission for Euthanasia

گیانواپی کیس کے درخواست گزار نے یوتھنیشیا کی اجازت طلب کی

وارانسی: ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی کی گیانواپی مسجد کے اندر روزانہ عبادت کا حق مانگنے والی عرضی گزار راکھی سنگھ نے صدر دروپدی مرمو کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ اس کیس میں ان کے ساتھی چار عرضی گزار اور ان کے وکلاء نے اس کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلایا جس کے سبب وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ راکھی سنگھ نے چار دیگر ہندو خواتین درخواست گزاروں کے ساتھ اگست 2021 میں وارانسی کے سول جج (سینئر ڈویژن) کی عدالت میں گیانواپی مسجد کمپلیکس کے اندر مبینہ شرنگر گوری استھل میں روزانہ کی عبادت کا حق مانگتے ہوئے مقدمہ دائر کیا تھا۔ اس کیس کی سماعت وارانسی کی ضلع عدالت میں جاری ہے۔

انہوں نے خط میں الزام عائد کیا کہ مذکورہ مقدمہ میں میرے ساتھیوں بشمول لکشمی دیوی، سیتا ساہو، منجو ویاس، ریکھا پاٹھک، (سینئر) ایڈوکیٹ ہری شنکر جین، ان کے بیٹے ایڈوکیٹ وشنو شنکر جین اور ان کے چند ساتھیوں نے جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلایا اور مئی 2022 کو میری، میرے چچا جتیندر سنگھ ویسین اور کرن سنگھ کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: Gyanvapi Masjid Row: گیان واپی مسجد تنازعہ پر بنارس کے مسلمان کیا سوچتے ہیں؟
انہوں نے الزام لگایا کہ انہوں نے یہ افواہ پھیلائی کہ وہ کیس واپس لے رہی ہیں جب کہ نہ تو میری طرف سے ایسا کوئی بیان یا اطلاع جاری کی گئی اور نہ ہی مذکورہ کیس میں میرے یا میرے چچا جتیندرا سنگھ ویسن نے ایسی کوئی اطلاع جاری کی۔ انہوں نے لکھا کہ اس طرح پورے ملک میں ہمارے بارے میں ایک کنفیوژن پیدا کرکے پورے ہندو سماج کو میرے اور میرے خاندان کے خلاف کھڑا کیا گیا جس کی وجہ سے میں اور میرا پورا خاندان کافی ذہنی دباؤ میں آگیا ہے۔ لہذا آپ سے درخواست ہے کہ مجھے یوتھنیشیا کی اجازت دیں اور اس بے پناہ ذہنی درد اور اذیت سے نجات کی راہ ہموار کریں تاکہ میں ابدی نیند سو کر حتمی سکون حاصل کر سکوں۔ میں 9 جون 2023 کو رات 9 بجے تک آپ کے جواب کا انتظار کروں گا۔ اگر آپ کی طرف سے کوئی حکم نہیں آیا تو اس کے بعد جو بھی فیصلہ ہوگا وہ میرا اپنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.