سینئر ڈویژن فاسٹ ٹریک عدالت آج گیان واپی مندر- مسجد معاملے میں آثار قدیمہ کے سروے کی عرضی پر سماعت کرے گی۔واضح رہے کہ 20 مارچ کو انجمن انتظامیہ مسجد نے درخواست داخل کر عدالت سے وقت مانگا تھا، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت کی تاریخ 22 مارچ طئے کی تھی۔
غورطلب ہے کہ گیان واپی میں نئے مندر کی تعمیر اور ہندوؤں کو پوجا- پاٹھ کرنے کے حق دینے کے تعلق سے 1991 میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔
سول جج کی عدالت نے (سینئر ڈویژن فاسٹ ٹریک کورٹ) گیان واپی کیس میں آثار قدیمہ کی جانب سے درخواست داخل کی گئی تھی، جس پر عدالت آج 22 مارچ کو سماعت کریگی۔
واضح رہے کہ 20 مارچ کو ہونے والی سماعت میں وجے شنکر رستوگی نے بتایا تھا کہ عدالت نے آثار قدیمہ کے سروے معمالے پر سماعت کےلیے 20 مارچ کی تاریخ طئے کی ہے۔جس پر انجمن انتظامیہ مساجد اور یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ کی جانب سے عرضی داخل کی گئی تھی کہ معاملے کی سماعت کے لیے آج کی تاریخ منسوخ کر کے اگلی تاریخ طے کی جائے۔کیونکہ ہائی کورٹ الہ آباد میں اس مقدمے سے متعلق سوال پر دو رٹ پٹیشنز زیر التوا ہیں، اس معاملے میں سماعت ہوچکی ہے، جس کا فیصلہ ابھی ریزرو ہے اور فیصلہ آنے کے بعد ہی اس معاملے کی سماعت ہونی چاہیے۔جس پر عدالت نے کہا کہ اس مقدمے میں ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیے گئے ہیں اور نہ ہی میرٹ پر کوئی سماعت ہوئی ہے بلکہ عرضی پر سماعت چل رہی ہے، جس کے لیے اس معاملے کی کارروائی کو روکنا مناسب نہیں ہوگا۔ اس طرح سے عدالت نے آثار قدیمہ کے سروے کی درخواست کی سماعت کے لئے 22 مارچ کی تاریخ طے کی تھی۔