ETV Bharat / state

Guyana President to Visit Taj Mahal گیانا کے صدر بدھ کو تاج محل کا دیدار کریں گے

گیانا کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی بھارت کے دورے پر ہیں۔ پیر کو، ڈاکٹر محمد عرفان علی نے بطور مہمان خصوصی، اندور میں منعقدہ 17ویں پرواسی بھارتیہ کنونشن (پی بی ٹی) میں شرکت کی۔ Guyana President Mohammad Irfan Ali to Visit Taj Mahal

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 10, 2023, 9:01 AM IST

آگرہ: گیانا کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی بھارت کے دورے پر ہیں۔ 11 جنوری (بدھ) کو وہ آگرہ پہنچیں گے، جہاں وہ تاج محل کا دیدار کریں گے۔ ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے بھی گیانا کے صدر کے آگرہ دورے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ 11 جنوری کو تاج محل کے وی وی آئی پی دورے کی وجہ سے سیاح دوپہر 2 بجے کے بعد تاج محل کا دیدار نہیں کرسکیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ پیر کو مدھیہ پردیش کے اندور میں 17 ویں پرواسی بھارتیہ کنونشن( پی بی ٹی) کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکت کے لیے بیرون مملک میں مقیم بھارتی بھارت پہنچے ہیں۔ اس پروگرام میں گیانا کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد عرفان علی اپنے بھارت دورے کے دوران بنگلور، کانپور، آگرہ اور ممبئی بھی جائیں گے۔ Guyana President Mohammad Irfan Ali to Visit Taj Mahal

https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-agr-03-tajmahal-vvip-visit-photo-7203925_09012023203546_0901f_1673276746_742.png

ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ گیانا کے صدر 11 جنوری کو شام 4 بجے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے آگرہ کھیریا ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ جہاں ان کا استقبال کیا جائے گا۔ اس کے بعد وہ تاج محل کے دیدار کے لیے تقریباً 4:30 بجے تاج محل کمپلیکس میں داخل ہوں گے۔ شام میں تاج محل کا دورہ کرنے کے بعد، دہلی کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے اے ایس آئی ہیڈ کوارٹر کو وی وی آئی پی گیانا کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی کے تاج محل دورے کے بارے میں جانکاری دی ہے۔ اے ایس آئی کے سپرنٹنڈنٹ آرکیالوجسٹ ڈاکٹر راجکمار سوارناکر کا کہنا ہے کہ اس کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ جب بھی کسی بھی ملک کے صدر تاج محل دیکھنے آتے ہیں تو اس وقت تاج محل دوسرے سیاحوں کے لیے بند کردیا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے 11 جنوری کو دوپہر 2 بجے کے بعد تاج محل میں سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد 3:30 بجے تک تاج محل کو خالی کرایا جائے گا۔ Guyana President to Visit Taj Mahal

یہ بھی پڑھیں : Pravasi Bharatiya Convention اندور میں تین روزہ پرواسی بھارتیہ کنونشن آج سے شروع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.