ETV Bharat / state

Gujjars opposed ST status to Pahari کشمیری پہاڑیوں کو ریزرویشن دینے سے گجر طبقے کو تشویش،احتجاج کا اعلان - اکھل بھارتیہ ویر گجر مہاسبھا

نوئیڈا پریس کلب میں آل انڈیا میں ویر گجر مہاسبھا اور پتھک سینا کی جانب سے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ Gujjars opposed ST status to Pahari

کشمیری پہاڑیوں کو ریزرویشن
کشمیری پہاڑیوں کو ریزرویشن
author img

By

Published : Oct 18, 2022, 5:21 PM IST

نوئیڈا: ریاست اترپردیش کے نوئیڈا پریس کلب میں منعقد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پتھک سینا کے قومی صدر مکھیا گجر نے کہا کہ جموں و کشمیر کی گجر بکروال برادری کو گزشتہ تیس سالوں سے درج فہرست قبائل کا درجہ حاصل ہے اور انہیں ایس ٹی کی ریزرویشن کی سہولت مل رہی ہے۔ لیکن گزشتہ دنوں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر کے پہاڑی برادری کو ایس ٹی کا ریزرویشن دینے کا اعلان کیا ہے جو کہ غیر آئینی ہے، جس کی وجہ سے اس محب وطن گجر سماج کو مل رہے ریزرویشن پر قبضہ کا خوف طاری ہے۔ مرکزی حکومت کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اگر جموں و کشمیر بھارت کا حصہ ہے تو صرف اس گجر بکروال سماج کی حب الوطنی اور شہادت کی وجہ سے ہے، پورے ملک کا گجر سماج ایک ہے، اگر ہمارے جموں کے بھائیوں کے ریزرویشن پر غاصبانہ قبضہ ہوا تو پورے ملک کے گجر سڑکوں پر آجائیں گے جیسے راجستھان کے گجروں کی حمایت میں پورا ملک جام کر دیا گیا تھا۔ گجر معاشرہ اپنی بھیڑ بکریوں کے ساتھ گھومنتو اور خانہ بدوش زندگی گزار رہا ہے۔ Gujjars opposed ST status to Pahari

سنہ 1991 میں چندر شیکھر جی نے ان کی تعلیمی، معاشی، ثقافتی اور سماجی حالت کو قابل رحم دیکھ کر، انہیں درج فہرست قبائل میں شامل کر کے ریزرویشن دیا تھا تاکہ ان کے معیار زندگی کو سماج اور قوم کے مرکزی دھارے سے جوڑا جا سکے۔لیکن ووٹ کے لالچ میں اگر تمام پہاڑیوں کو ریزرویشن دیا جائے گا، تو گرجر سماج ریزرویشن سے محروم ہو جائےگا۔

مرکزی حکومت کو اپنے اعلان کردہ فیصلے پر ہمدردانہ غور کرنا چاہیے، اس لیے یکم نومبر 2022 کو پتھک سینا اور آل انڈیا ویر گجر مہا سبھا کے مشترکہ زیر اہتمام جنتر منتر، دہلی پر دھرنا مظاہرہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو ایک میمورنڈم پیش کریں گے۔ Gujjars opposed ST status to Pahari

پریس کانفرنس میں اکھل بھارتیہ ویر گجر مہاسبھا کے بانی نریندر گجر نے کہا کہ احتجاج مکمل طور پر نظم و ضبط اور پرامن ہوگا اور ہم نے جنتر منتر پر دھرنا مظاہرہ کرنے کی اجازت لے لی ہے۔ اس مظاہرے میں جموں و کشمیر، دہلی، اتر پردیش، راجستھان، اتراکھنڈ، ہریانہ، پنجاب کے گوجر برادری کے لوگ شریک ہوں گے۔ جس کے لیے ان ریاستوں کے دیہاتوں میں میٹنگ کر کے لوگوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر قومی صدر انوراگ گجر، ڈاکٹر مشرت گجر، شیام سنگھ بھاٹی، پرویندر سنگھ موہت نگر، نتیش بھاٹی، ایکلویہ بنسلا موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : Amit Shah on Pahari Reservation: ’پہاڑیوں کو ریزرویشن دیں گے، گجر طبقے سے چھین کر نہیں‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.