ETV Bharat / state

بورڈ کے نتائج میں طلبہ کو غیر حاضر دکھانے پر سرپرست ناراض

author img

By

Published : Aug 5, 2021, 8:43 AM IST

خورشید انٹر کالج کی طالبات کو ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں غیر حاضر دکھائے جانے پر ان کے اہل خانہ میں سخت ناراضگی ہے۔

بورڈ کے نتائج میں طلبہ کو غیر حاضر دکھانے پر سرپرست ناراض
بورڈ کے نتائج میں طلبہ کو غیر حاضر دکھانے پر سرپرست ناراض

اترپردیش کے ضلع رامپور میں واقع گورنمنٹ خورشید انٹر کالج کی طالبات کو ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں غیر حاضر دکھائے جانے پر ان کے اہل خانہ میں سخت ناراضگی ہے۔

ویڈیو

اترپردیش بورڈ کے نتائج آنے کے بعد جہاں اس مرتبہ بڑی تعداد میں طلبا بغیر امتحانات دیے کامیاب ہونے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں وہیں، دوسری جانب رامپور کے گورنمنٹ خورشید انٹر کالج کی طالبات اور ان کے سرپرست اپنی سخت ناراضگی اور غم و غصہ کا اظہار کر رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ خورشید انٹر کالج کی طالبات میں 447 اور ہائی اسکول میں 336 طالبات رجسٹرڈ تھیں۔ لیکن ان میں سے انٹر میں 22 اور ہائی اسکول میں 29 طالبات کو غیر حاضر دکھایا گیا ہے۔ طالبات کو بورڈ کے نتائج میں غیر حاضر دکھانے پر ان کے سرپرستوں نے گذشتہ دنوں متعلقہ کالج اور اسکولز میں زور دار ہنگامہ کیا۔

مزید پڑھیں:

بچوں کے والدین نے خورشید انٹر کالج کی پرنسپل پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پرنسپل نے طالبات کو زبردستی غیر حاضر کیا ہے، جبکہ ان کی بچیوں نے بورڈ امتحانات دیے تھے۔

طالبات کے سرپرستوں کا کہنا ہے کہ پرنسپل کے اس عمل سے ان کی بچیوں کا مستقبل تاریک ہوگیا ہے۔

اس دوران مسلسل دو دن سے پرنسپل کے اسکول میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک یہ پتا نہیں چل سکا ہے کہ طالبات کے ساتھ ایسا کس وجہ سے کیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.