ETV Bharat / state

Captain Varun Singh Passes Away: کیپٹن ورون سنگھ بھی چل بسے، جانیے ان کی زندگی کے احوال - شویا چکر یافتہ کیپٹن ورون سنگھ

کنور ہیلی کاپٹر حادثے میں حادثے میں زندہ بچ جانے والے واحد شخص کیپٹن ورون سنگھ Group Captain Varun Singh بھی آج بنگلور کے ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ انہیں ویلنگٹن کے ملٹری ہسپتال Wellington Military Hospital سے بنگلور منتقل کیا گیا تھا۔ ان کی بے مثال ہمت کی وجہ سے انہیں شوریہ چکر Shaurya Chakra سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

گروپ کیپٹن ورون سنگھ
گروپ کیپٹن ورون سنگھ
author img

By

Published : Dec 15, 2021, 4:15 PM IST

Updated : Dec 15, 2021, 5:01 PM IST

تمل ناڈو کے ضلع کنور میں ہیلی کاپٹر حادثے میں زندہ بچ جانے والے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کی موت ہوگئی۔ انہیں علاج کے لیے تمل ناڈو سے بنگلورو لے جایا گیا تھا تاہم دوران علان ان کی موت ہوگئی۔

اس حادثے میں چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت Chief of Defence Staff General Bipin Rawat اور ان کی اہلیہ کی بھی موت ہوئی تھی اور اب گروپ کیپٹن ورون سنگھ کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

حادثے کے بعد گروپ کیپٹن سنگھ کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں ویلنگٹن میں فوجی ہسپتال لے جایا گیا تھا جس کے بعد اُنہیں بنگلور منتقل کیا گیا تھا۔

گروپ کیپٹن ورون سنگھ کا تعلق ریاست اترپردیش کے دیوریا ضلع کی رودر پور تحصیل سے ہے۔ جب ان کے زخمی ہونے کی اطلاع ان کے گاؤں اور گھر پہنچی تب سے ہی غم کا ماحول تھا۔

واضح رہے کہ کنہولی گاؤں کے رہنے والے ونگ کمانڈر ورون سنگھ کانگریس کے قومی ترجمان اور سابق ایم ایل اے اکھلیش پرتاپ سنگھ کے بھتیجے ہیں۔ ان کے والد کرنل کے پی سنگھ بھی فوج سے ریٹائر ہو چکے ہیں جبکہ چھوٹا بھائی نیوی(بحریہ) میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

کیپٹن ورون سنگھ کی پیدائش دہلی میں پیدا ہوئی تھی۔ ان کے والد فوج میں تھے اس ان کی تعلیم بھی انہیں جگہوں پر ہوئی جہاں جہاں والد کے پوسٹنگ ہوئی تھی۔

فی الحال کیپٹن ورون کے والدین بھوپال میں مقیم ہیں جبکہ اُن کی پوسٹنگ تمل ناڈو کے شہر ویلنگٹن میں تھی جہاں وہ اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔

واضح رہے کہ ورون سنگھ نے 12 اکتوبر 2020 کو لائٹ کامبیٹ ایئر کتافٹ کے ساتھ اڑان بھری تھی۔ تقریباً 10 فٹ کی اونچائی پر پہنچتے ہی طیارے کا فلائٹ کنٹرول سسٹم خراب ہوگیا۔

ایسے مشکل وقت میں انہوں نے ہمت اور صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو آبادی سے دور لے کا کر کامیاب لینڈنگ کرائی تھی۔

اس کارنامے سے بہت سے لوگوں کی جان بچی تھی۔ ورون سنگھ تیجس طیارہ بھی اڑا چکے ہیں۔ انہوں نے سال 2007 سے 2009 تک گورکھپور میں کام کیا ہے۔

Last Updated : Dec 15, 2021, 5:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.