مغربی اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں ان دنوں دلہے کو پرغمال بنا کر پٹائی کرنے اور مرغا بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔وائرل ویڈیو مظفرنگر کے پراصولی گاؤں کی ہے۔Groom Turn into Cock Video Viral In Muzaffarnagar In Uttar Pradesh
دو دن قبل کاندھلہ قصبے کے رہنے والے جہانگیر مظفر نگر کے پراصولی گاؤں میں اپنی بیٹے کی شادی کے لئے بارات لے کر آئے تھے ۔بارات کے کھانا کھانے کے بعد لڑکی کے گھر والوں کو معلوم ہوا کہ دولہا دو شادیاں پہلے بھی کر چکا ہے۔تیسری شادی کرنے کے لئے آیا ہے۔اس کے بعد گاؤں والوں اور دلہن کے اہل خانہ باراتیوں اور دولہے کو پرغمال بنا لیا۔دولہے کی جم کر پٹائی کرنے کے بعد اس کو مرغا بنا نے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی
یہ بھی پڑھیں:M Modi Posters on LPG Cylinders ایل پی جی سلنڈروں پر مودی کی تصویر لگا کر ٹی آر ایس نے نرملا سیتا رمن کو نشانہ بنایا
واضح رہے کہ وائرل ویڈیو میں جس کی پٹائی اور مرغا بنایا گیا ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ دلہا جہانگیر ہے وہ اپنی تیسری شادی کرنے کے ارادے سے آیا تھا۔اس سے قبل اس نے مظفر نگر کے بیٹاودا اور شاملی ضلع میں شادیاں کر رکھی تھی ۔