سنبھل: اتر پردیش کے ضلع سنبھل کوتوالی بہجوئی علاقے میں شادی کی تقریب میں دولہے کو سب کے سامنے دولہن کا بوسہ لینا کافی مہنگا پڑ گیا۔دولہےکی اس حرکت پر اس کی پٹائی کردی گئی۔ مزید یہ کہ اس حرکت کے بعد دلہن نے دولہا کے ساتھ سسرال جانے سے انکار کردیا۔ Groom Left Function Hall Alone After Bride Refuse To Go In Uttar Pradesh
سنبھل کوتوالی بہجوئی کے پنواسہ کی رہنے والی لڑکی کی شادی 26 نومبر کو حکومت کی جانب سے منعقدہ اجتماعی شادی کی تقریب میں بداون ضلع کے بلسی کے رہنے والے وپن گوسوامی کے بیٹے نیرج گوسوامی سے ہوئی تھی۔ پیر کی رات گاؤں میں ہی پروگرام منعقد کیا گیا۔ دولہا بھی بڑی چاہت کے ساتھ اپنی دلہن کے گلے میں ہار پہنانے اپنے سسرال پہنچ گیا۔ دلہن بھی اپنی زندگی کی نئی شروعات کرنے کے ہزار خواب دیکھ چکی تھی۔ گھر کے باہر لوگ رقص میں مصروف تھے۔کھانے پینے کے بعد پروگرام شروع ہوا۔ جیسے ہی دولہا اور دلہن نے ایک دوسرے کو ہار پہنائے، لوگوں نے خوشی سے تالیاں بجانا شروع کر دیں۔ پنڈال تالیوں کی گرج سے گونج اٹھا، لیکن کسی کو معلوم نہیں تھا کہ اگلے ہی لمحے پنڈال میدان جنگ میں بدل جائے گا اور تالیوں کی گھن گرج چیخوں میں بدل جائے گی۔ When Bride Refuses To Go with Groom
یہ بھی پڑھیں:Bride Refuses to Marry دولہے نے اسٹیج پر بوسہ لیا، دلہن نے شادی سے انکار کر دیا
مالا پہنانے کی رسم ادا کرنے کے بعد اچانک دولہا اٹھا اور سب کے سامنے دلہن کا بوسہ لے لیا جس کے بعد لڑکی کے گھر والوں کا غصہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا اور انہوں نے دولہے کی پٹائی کر دی۔ پولیس موقعے پر پہنچی اور دونوں فریق کو پکڑ کر تھانے لے آئی۔ اس واقعے کے بعد دولہا بغیر دلہن کے گھر واپس آگیا۔ Groom Left Function Hall Alone After Bride Refuse To Go In Uttar Pradesh