لکھنؤ،مرکزی حکومت کے ذریعہ منصوبہ بندی کمیشن کو ’نیتی آیوگ‘ میں تبدیل کئے جانے کی طرح اترپردیش حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ریاستی منصوبہ بندی کمیشن (اسٹیٹ پلاننگ کمیشن)اسٹیٹ ٹرانسفارمیشن کمیشن (ایس ٹی سی) ہوگا۔State Transformation Commission
آج یہاں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں ہوئی کابینہ میٹنگ میں اس حوالے سے تجویز کو منظوری دی گئی۔
اس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے شہری ترقیات کے وزیر اے کے شرما نے بتایا’اسٹیٹ پلاننگ کمیشن کا قیام 24اگست 1972 کو عمل میں آیا تھا۔اب حکومت نے منصوبہ بنایا ہے کہ جس طرح مرکزی کی نریندر مودی حکومت کے ذریعہ سنٹرل پلاننگ کمیشن کو بدل کر نیتی آیوگ بنا دیا گیا ہے اسی طرح سے اسٹیٹ پلاننگ کمیشن اب اسٹیٹ ٹرانسفارمیشن کمیشن(ایس ٹی سی) ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ’نیتی آیوگ‘تھنک ٹینک‘ کے طور پر کام کرتاہے۔ایس ٹی سی بھی اسی طرح سے ریاست کے لئے کام کرے گا۔ وزیر اعلی کمیشن کے چیئر مین ہونگےجبکہ مختلف وزراءاس کے اکس آفیسیو ممبر ہونگے۔ اور ایک سرکاری ملازم ایس ٹی سی کا وائس چیئر مین ہوگا۔
شرما نے بتایا کہ مالیات، زراعت اور دیگر شعبوں کے ماہرین کو غیر سرکاری ممبر نامزد کیا جائے گا۔اس کا ایک چیف ایگزکٹیو آفسر (سی ای او)ہوگا جو کوئی سرکاری ملازم ہوگا اوراسپیشیل سکریٹری رینک کا ایک افسر اے سی ای او ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ ایس ٹی سی کی تمام تقررات وزیر اعلی کے ذریعہ تین سال کے لئے ہونگی۔جس میں دو سالوں کی توسیع دی جاسکے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایس ٹی سی ریاست میں اگلے چھ سالوں کے اندر ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کی سمت میں بھی کام کرے گا ساتھ ہی یہ دیگر مسائل کے حل کا بھی کام کرے گا۔
مزید پڑھیں:OP Rajbhar on Rajbhar Samaj یوگی نے راج بھر سماج کو ایس ٹی کا درجہ دلانے کا تیقن دیا، اوپی راج بھر
یواین آئی