اترپردیش کی نوئیڈا پولیس نے ملزم کی نشاندھی پر لڑکی کے قتل کے بعد گھر سے بھاری مقدار میں لوٹے ہوئے زیورات، سونے کی انگوٹھیاں، نقدی برآمد کی ہیں۔
نوئیڈا سنٹرل زون کے ایڈیشنل ڈی سی پی انکور اگروال نے بتایا کہ ملزم ارجن کی گرفتاری کے بعد قتل اور لوٹے ہوئے زیورات برآمد کرنے کے لیے موقع پر لے جایا گیا۔ پولیس کی ٹیم اسے لے کر تلپاٹا سے 130 میٹر آگے پہنچی۔ تبھی موقع دیکھ کر ارجن نے انسپکٹر ہری رام کا پستول چھین لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی۔
جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی ہوگیا۔ جسے علاج کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈی سی پی نے بتایا کہ ٹرانسپورٹر کی بیٹی کا بدھ کے روز پیراماؤنٹ گولف ولا سوسائٹی میں قتل کیا گیا۔ تحقیقات کے دوران سوسائٹی میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ پڑتال سے پتہ چلا کہ ملزم ارجن بدھ کی رات 12.30 بجے سوسائٹی کے اندر آیا تھا۔ اس دوران لڑکی گھر میں اکیلی تھی۔ وہ لڑکی کی بھابھی کا بھائی ہے اس لیے وہ گھر والوں سے واقف تھا۔ وہ اکثر گھر جایا کرتا تھا۔ تقریباً دو گھنٹے تک وہ اس مقام پر رہا یعنی ولا میں رہا۔ وہ ڈھائی بجے کے قریب سوسائٹی سے باہر آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نوئیڈا میں تعینات انکور اگروال چندولی کے ایس ایس پی بنائے گئے
تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ لڑکی کے رشتے کی بات سے ناراض ہوکر ارجن نے اس کا قتل کیا۔ واردات کو ڈکیتی کی شکل دینے کے لیے ملزم نے گھر سے زیورات، موبائل اور اسکوٹی غائب کردی تھی۔