ایس ڈی ایم صدر پرسون دِویدی اور پولیس سرکل افسر گریٹر نوئیڈا شردھا پانڈے اس پروگرام میں موجود تھے۔
انہوں نے 'سب سے اپیل کی کہ وہ ایسا کچھ کرنے کی کوشش نہ کریں جس سے قصبے اور علاقے کا ماحول خراب ہو۔ شہر اور علاقے کی فضا خراب کرنے والے شر پسند عناصر سے نمٹنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
انہوں نے تمام معززین سے اپیل کی ہے کہ وہ پہلے کی طرح اخوت اور بھائی چارے کے ساتھ نو راتری، دسہرہ اور دیگر تہواروں کو پر امن طور پر منائیں۔
انہوں نے پرامن اور بھائی چارے کے ساتھ دسہرہ اور دیگر تہواروں کو منانے کی اپیل کی ہے۔
قصبے اور خطے کے تمام معززین نے ایس ڈی ایم صدر پرسون دِویدی کو بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ دسہرہ اور دیگر تہوار پر امن انداز میں منائے جائیں گے۔ ساتھ ہی ماضی کی طرح پر جوش انداز میں منایا جائے گا۔
اس کے علاوہ ایس ڈی ایم صدر نے راملیلا کمیٹی کے عہدیداروں سے بات چیت کے بعد ان کے مسائل حل کیے اور دیگر ضروری ہدایات فراہم کیں۔
انہوں نے محکمہ بجلی کے عہدیداروں کو بھی ہدایت دی ہے کہ 'وہ دسہرہ کے دوران جلوس کے راستے پر لٹکے ہوئے تاروں کو ہٹائیں۔'
انہوں نے نگر پنچایتوں کے ایگزیکیوٹیو افسران کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنائیں۔