ETV Bharat / state

Farmers Threatened: کسانوں کی دہلی۔ممبئی ریلوے کوریڈور پروجیکٹ روکنے کی دھمکی

author img

By

Published : Dec 19, 2021, 9:18 PM IST

گریٹر نوئیڈا کے کسانوں Greater Noida Farmers نے بڑا اعلان کیا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو وہ دہلی۔ممبئی اور امرتسر۔کولکاتہ ریلوے کوریڈور جیسے اہم پروجیکٹز کا کام روک دیں گے۔ اس کے لیے پیر کو پنچایت بلائی گئی ہے۔

گریٹر نوئیڈا میں کسانوں کا احتجاج
گریٹر نوئیڈا میں کسانوں کا احتجاج

دہلی۔ممبئی انڈسٹریل کوریڈور پروجیکٹ Delhi-Mumbai Railway Corridor Project سے متاثر کسان زمین کے حصول کے نئے قانون کے تمام فوائد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان مطالبات کے تعلق سے دادری کے پلہ گاؤں میں گزشتہ سات دنوں سے دھرنا جاری ہے۔

اس تعلق سے گریٹر نوئیڈا اتھارٹی اور ضلع انتظامیہ سے بات چیت ہوگی جبکہ تحریک کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کے لیے پیر کو پانچ گاؤں کی پنچایت بلائی گئی ہیں۔

کن مطالبات کے حوالے سے تحریک چل رہی ہے؟

یہ تحریک کسان ادھیکار یووا روزگار آندولن کی کال پر چل رہی ہے۔ جس میں کسان نئے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 2013 کے مطابق مارکیٹ ریٹ سے 4 گنا معاوضہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کُل ایکوائر کی گئی اراضی میں سے 20 فیصد ڈیولپڈ پلاٹ اور تمام نوجوانوں کے لیے روزگار کی مانگ ہے نیز کسانوں کی بستیوں کو جوں کا توں چھوڑنے اور کسانوں کے ساتھ آباد کاری کے تمام فوائد، بے زمین اور غریب خاندانوں کو دینے کا مطالبہ ہے۔

اتھارٹی کا کام روکنے کی وارننگ

کسانوں نے 13 دسمبر کو کلکٹریٹ اور 17 دسمبر کو گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کا گھیراؤ کیا تھا۔ جس کے بعد افسران نے 20 یا 21 دسمبر کو گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے سی ای او اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ساتھ بات چیت کا یقین دلایا تھا۔

اب کسانوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات کو جلد پورا نہیں کیا گیا تو گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے ترقیاتی کاموں کو روک دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.