ETV Bharat / state

بارہ بنکی: کاروباریوں کو بڑی راحت - کاروباری کافی خوش ہیں

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کاروباریوں کو بڑی راحت ملی ہے۔ محکمہ ایف ایس سی آئی نے غذائی اشیاء کے کاروباریوں کو راحت دیتے ہوئے دکان کے رجسٹریشن کی تجدید کرانے کے لیے دسمبر تک کی چھوٹ دی ہے۔

great relief to businessmen in barabanki uttar pradesh
بارہ بنکی میں کاروباریوں کو بڑی راحت
author img

By

Published : Sep 4, 2020, 3:56 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کووڈ-19 کے باعث محکمہ ایف ایس سی آئی نے غذائی اشیاء کے کاروباریوں کو بڑی راحت دی ہے۔ ایف ایس سی آئی نے ان کاروباریوں کے رجسٹریشن کی تجدید کے وقفے میں توسیع کر دی ہے۔ اب یہ کاروباری دسمبر تک اپنے رجسٹریشن کی تجدید آن لائن کرا سکیں گے۔ اس فیصلے سے کاروباری کافی خوش ہیں۔

بارہ بنکی میں کاروباریوں کو بڑی راحت

بتا دیں کہ اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کل 8045 غذائی اشیاء کے کاروباری رجسٹرڈ ہیں۔ اس فیصلے سے ان تمام کاروباریوں کو سیدھا فائدہ پہنچے گا کیونکہ کووڈ-19 کی وجہ سے ان کا کاروبار بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔

مایاوتی کی یوگی حکومت پر تنقید

کاروباریوں کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن تجدید کے وقفے میں اضافے سے انہیں کافی فائدہ ہوگا کیونکہ موجودہ وقت میں کاروباری سرگرمیاں نہ کے برابر ہیں جس کی وجہ سے آمدنی بہتر نہیں ہو پا رہی ہے۔ رجسٹریشن تجدید کے وقفے میں توسیع سے وہ اپنا یہ کام بعد میں کرا سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے کاروباری بہت زیادہ خوش ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ دیگر حلقوں میں بھی اسی طرح کی رعایت دی جانی چاہیے تاکہ کاروباریوں کو اور زیادہ راحت مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.