ETV Bharat / state

کانپور میں وکیلوں کا زبردست ہنگامہ

اتر پردیش کے کانپور میں وکیلوں کا ہنگامہ ان دنوں عروج پر ہے،گزشتہ روز کانپور کے نو بستہ علاقے میں ایک ریستوراں میں اس کے مالک سے کسی بات پر اختلاف ہونے پر وکلا نے ہنگامہ اور توڑ پھوڑ کی تھی۔

author img

By

Published : Nov 5, 2019, 12:06 AM IST

کانپور میں وکیلوں کا زبردست ہنگامہ

وکلا کے ذریعہ کی گئی توڑ پھوڑ کی حرکتیں وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی کچھ وکیلوں نے ریستوراں کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی،بعد ازاں ریستوراں کے مینیجر نے وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرد دیا۔

کانپور میں وکیلوں کا زبردست ہنگامہ

اسی کے خلاف وکیلوں کی ایک بڑی تعداد نے اس مقدمے کو واپس لینے کا دباو بنانے اور روڈ جام کرنے کے علاوہ پولیس پر پتھراو بھی کر دیا۔

جام کو کھلوانے کی کوشش کرتے ایک سپاہی کے ساتھ وکلاء نے مارپیٹ کی، ایس ایس پی آفس کا گیٹ توڑ دیا اور ایس ایس پی آفس میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ دیئے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ جن وکلاء نے ایس ایس پی آفس کے باہر گیٹ اور سی سی ٹی وی توڑا ہے ان کی شناخت کرکے ان پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Intro:کانپور میں وکیلوں کی غنڈہ گردی اس وقت ساتویں آسمان پر ہے ،گزشتہ سنیچر کو ایک ریسٹورنٹ میں وکلاء نے ریسٹورنٹ کے مالک سے کسی بات پر اختلاف ہونے پر ریسٹورنٹ میں زبردست ہنگامہ کیا اور توڑ پھوڑ کر دی ۔ ریسٹورنٹ میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج میں وکلاءکی ساری کارگزاری دیکھنے کے بعد ریسٹورنٹ کے منیجر نے وکیلوں پر مقدمہ درج کرا دیا اب وکیل روڈ جام کر کے اپنے خلاف درج کیا گیا مقدمہ واپس لیا جائے اس کا دباؤ بنا رہے ہیں۔وکیلوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، ایس ایس پی آفس کا گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرہ بھی توڑ دیا۔

۔Body:کانپور کے نو بستا علا قہ میں گذشتہ سنیچر کو ایک ریسٹورنٹ میں کچھ وکیل خانے پینے پہنچے تھے وہاں ویٹر سے کسی بات کی نااتفاقی کا اظہار کرتے ہوئے وکلاء نے ویٹر کو مارا پیٹا تھا جس کی مخالفت ریسٹورنٹ کے ملازمین نے کیا تھا جس پر وکیلوں کی ایک جماعت نے ہوٹل میں جم کر ہنگامہ کیا اور توڑ کر دی تھی وکیلوں کی ایک جماعت تھانے پر ا کھٹا ہوئی اور ریسٹورنٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کرادیا تھا، ریسٹورنٹ مالک نے بھی وکیلوں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا تھا آج سی سی ٹی وی فوٹیج میں وکیلوں کا ہنگامہ دیکھنے کے بعد سارے ثبوت ریسٹورنٹ مالک نے پولیس کو مہیا کرادیا جس میں وکیل صاف طور پر ہنگامہ کرتے نظر آ رہے تھے، وکیلوں نے خود کو پھنستا دیکھ کر ہنگامہ شروع کر دیا۔ کانپور کی بار ایسوسی ایشن کے بڑی تعداد میں وکلہ نے وی آئی پی روڈ کو جام کر دیا اور مقدمہ واپس لینے کا دباؤ بنانے لگے، روڈ جام کو کھلوانے کی کوشش کرتےایک سپاہی کے ساتھ وکلاء نے مارپیٹ کی ، ایس ایس پی آفس کا گیٹ توڑ دیا اور ایس ایس پی آفس میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ دیئے ایس ایس پی نے بھاری پولیس فورس بلایا تو وکیل دو بک کر کچہری میں داخل ہوگئے ، جس کے بعد معاملہ پرسکون ہوگیا ۔ اب ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ جن وکلاء نے ایس ایس پی آفس کے باہر گیٹ اور سی سی ٹی وی توڑا ہے ان کی شناخت کرکے ان پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔
بائٹ/= اننت دیو ، ایس پی کانپور

۔

Conclusion:کانپور شہر کے اندر وکلاءکی گنڈا گردی کا یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی کئی معاملے میں وکلاء نے اجتماعی شکل میں ہنگامہ کیا ہے جن پر مقدمات تو درج ہوئے لیکن وقت گزرنے کے بعد کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوسکی یہی وجہ ہے کہ وکلاء کے حوصلے بلند ہے
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.